سمارٹ لاک ڈاؤن

سمارٹ لاک ڈاؤن
غریب جائیں تو جائیں کہاں۔

حکومت عوام کی ضروریات کو کیوں نظر انداز کر رہی ہے۔ کیا حکومتی مشیروں کو یہ بھی پتا نہیں کہ بزنس کمیونٹی کے لئے عید کے دس ایام بڑی کاروباری اہمیت رکھتے ہیں؟

عید کے موقع پر خاص طور پر چھوٹے دوکاندار سال بھر کی روزی روٹی کما لیتے ہیں۔ بچوں کےلئے خریداری عیدین پر ہی ہوتی ہے۔

عوام دشمن حکومت غریبوں کا کاروبار بند کر کے انھیں فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے۔

حقیقت حال یہ ہے کہ غریب اگر گھر پر بیٹھیں تو بھوک سے مرتے ہیں اور اگر باہر نکلتے ہیں تو کرونا سے مرتے ہیں۔

بلبل کو خدا گل دے یا پردہ نشیں کر دے

بے زر کو خدا زر دے یا زیر زمیں کر دے
یا اللہ تعالی ہم پر اپنا خاص رحم فرما اور عقلمندوں کو ہمارا حکمران مقرر فرما۔

اے رزاق ہمارے رزق میں برکت عطا فرما اور ہمیں ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ فرما اور ہمارے بیماروں کو صحت کامل عاجلہ عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com

تبصرے