حوطہ بنی تمیم
حوطہ بنی تمیم
ایک توحیدی شہر جہاں یہ ٹینکر جلا ہے اور یہ معجزہ ہوا کہ نبی کریم کا نام جلنے سے بچا ہے۔ یہاں پر بنی تیم کے لوگ آباد ہیں
حوطہ بنی تمیم سعودی عرب کا وہ عظیم شہر ہے جو اہل توحید کا گڑھ ہے اور اسے مطوعوں کا شہر بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ شہر دو اہم دینی شخصیات کی جاۓ پیدائش ہے۔ ایک شیخ عبدلوہاب نجدی جس کے پیروکار وہابی کہلاتے اور دوسرے شیخ عبداللہ بن باز ہیں جو مفتی اعظم سعودی عرب تھے
یہ شہر الخرج سے وادی دواسر جانے والی شاہراہ پر واقع ہے اور اس شہر کی چار اہم خوبیاں ہیں
ایک تو یہاں پر نہ کوئی سگریٹ پیتا اور نہ ہی یہاں سگریٹ بیچتا ہے
دوسرے یہ کہ یہاں پر سب مرد داڑھی والے ہیں
انتہا یہ کہ یہاں پر کوئی بھی حجام داڑھی یعنی شیو نہیں بناۓ گا چاہے آپ اسکو کتنا ہی معاوضہ آفر کریں۔ اس شہر کی تیسری خوبی یہ ہے کہ یہاں مرد و زن سو فی صد نمازی ہیں اور چوتھی خوبی یہ کہ خواتین بدون ہونے کے باوجود سو فی صد با پردہ ہیں۔
حال ہی میں اس شہر میں خام تیل کے وسیع ذخائر ملے ہیں
اللہ کرے مسلمانوں کے سارے شہر توحیدی اور مذھبی ہوں تو معجزے آج بھی ہو سکتے ہیں
اتر سکتے ہیں فرشتے تیری نصرت کو آج بھی قطار اندر قطار۔
تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے