حضرت نوح علیہ سلام کی خواہش
حضرت نوح کی خواہش
حضرت نوح علیہ السلام کی عمر تقریباً 950 سال تھی.
وہ جس جھونپڑی میں رہتے تھے وہ اتنی چھوٹی تھی کہ جب آپ سوتے تو آدھا جسم اندر اور آدھا جسم باہر ہوتا.
جب حضرت عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرنے آئے تو پوچھا
آپ نے اتنے سال اس جھونپڑی میں گزار دئیے آپ چاہتے تو اچھا گھر بنا سکتے تھے؟
حضرت نوح علیہ السلام نے جواب دیا کہ:
"میں نے تمہارے انتظار میں اتنا عرصہ گزار دیا"
ملک الموت نے کہا:
ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب لوگوں کی عمریں سو سال سے بھی کم ہوں گی اور وه بڑے بڑے محل بنائیں گے
اس پر حضرت نوح علیہ السلام نے فرمایا
اگر میں اس زمانے میں ہوتا تو اپنا سر سجدے سے ہی نہ اٹھاتا
دوستو!
اس زندگی کو قیمتی بنائیں، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں زندگی گزاریں.
یا اللہ تعالی ہمیں کتاب اللہ اور سنت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
تبصرے