ہر شے اللہ تعالی کے قبضہ قدرت میں ہے

ہر شے اللہ تعالی کے قبضہ قدرت میں ہے
تم اپنا فرض نبھاؤ اور وہ اپنا وعدہ پورا کرے گا۔

ہمیشہ رشتوں کو اہمیت دو اور انھیں نبھائیں۔

رشتے چاہے جتنے بھی برے اور کمزور ہوں لیکن کبھی بھی انھیں مت توڑنا کیونکہ پانی چاہےکتنا بھی گندا ہو پیاس نہ سہی لیکن آگ تو بجھا ہی سکتا ہے۔

پھل درخت کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو درخت کاٹ کر دیکھ لیں لکڑی ہی لکڑی ہے۔

رزق زمین کے اندر سے نہیں آتا یقین نہیں تو کھدائی کر کے دیکھ لیں، مٹی ہی مٹی ہے یہ سب کچھ اللہ تعالی کے حکم سے آتا ہے۔

 اللہ تعالی چاہے رزق زمین سے نکالے یا آسمان سے اتارے.

الدعاء
یا اللہ تعالی میں تجھ سے نفع بخش علم، طیب رزق اور تیرے ہاں مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at
www.nazirmalik.com

تبصرے