حکمت بھری گہری باتیں

حکمت بھری گہری باتیں

 ‏آپ کسی بھی پوزیشن پر ہوں ، جب پروردگار آپ کے پاس کسی انسان کو بھیجتا ہے جو کسی مسئلے کا شکار ہو اور آپ اس کی جائز مدد کر سکتے ہوں تو پھر اس موقعے کو عبادت سمجھتے ہوۓ اس شخص کی مدد /خدمت ایسے کریں جیسے پرودگار کے مہمان کی جا سکتی ہے۔ شاید رب ہمارے ارادے اور ہمارے اعمال قبول فرمالے.
 
 ایک لقمہ پیٹ تک پہنچانے کے لئے قدرت نےکتنا اچھا انتظام کر رکھا ھے ۔ کہ گرم ھے تو ھاتھ بتا دیتے ہیں ۔ سخت ھے ۔ تو دانت بتا دیتے ہیں ۔ کڑوا یا ترش ھے تو زبان بتا دیتی ھے ۔ اور اگر باسی ھے تو ناک بتا دیتی ھے ۔ بس حرام ھے یا حلال ۔ یہ فیصلہ ہمیں کرنا ھے.

اے اللہ ہم تجھ سے ہمیشہ قائم رہنے والی نعمتوں کا سوال کرتے ہیں جو کہ نہ تو کبھی بدلیں اور نہ کبھی زائل ہوں۔

طالب الدعاء
انجینئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comحکمت بھری

تبصرے