تخلیق انسان
تخلیق انسان
ہم اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لئے قسم اٹھاتے ہیں تاکہ مد مقابل ہماری بات کا یقین کرلے۔
ذرا غور کریں کہ جب اللہ قسم کھاۓ تو بات اونچی چلی جاتی ہے اور طرہ یہ کہ ایک قسم نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ چار مسلسل قسمیں کھا کر جو دعوی اللہ تعالی کر رہے ہیں وہ یقینا" بہت ہی اہم ہو گا
ذرا غور فرمائیے
اللہ تعالی فرماتے ہیں
انجیر کی قسم،
زیتون کی قسم،
طور سینا پہاڑ کی قسم،
اور اس امن والے شہر یعنی مکہ کی قسم،
اب ان چار قسموں کے بعد اللہ تعالی نے فرمایا
کہ ہم نے انسان کو بہترین شکل(احسن تقویم) میں پیدا کیا۔
یعنی اللہ تعالی کی کائنات میں انسان سے بہتر کوئی مخلوق نہیں۔
فرشتوں نے آدم کو سجدہ کیا یہ بھی ہمارے باپ آدم علیہ سلام کی تکریم ہے
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ۔
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ
پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
الدعاء
اے اللہ جو تو نے ہمیں نعمتیں عطا کی ہیں ان پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور یہ نعمتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھ۔
یا اللہ ہمیں دنیا اور آخرت میں بھلائیاں عطا فرما اور جہنم کی آگ سے بچانا۔
آمین یا رب العامین
طالب دعاء
انجینیر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comت
تبصرے