کشمیر کرتے کرتے بنغلہ دیش دے بیٹھے
کشمیر کرتے کرتے بنغلہ دیش دے بیٹھے۔۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان نہیں بنے گا کیوں کہ پاکستان ایک کمزور ملک ہے لابنگ میں ہندوستان بہت آگے ہے اور انکی اکانومی ہم سے بہت مظبوط ہے۔
ہمیں کئی مواقع میسر آئے کہ ہم کشمیر لے سکتے تھے مگر حکومت پاکستان کی ناقص حکمت عملی اور کمزور کشمیر پالیسی کیوجہ سے ہمیں پیچھے ہٹنا پڑا۔
یاد رہے اقوام متحدہ نے یہ مسئلہ حل نہیں کرنا کیونکہ سپر طاقتوں کو کیا پڑی کہ اپنی عسکری قوت ضائع کریں وہ بھی مسلمانوں کےلئے؟
جب بھی کشمیر آزاد ہو گا طاقت سے اور جنگ سے ہو گا اور ہم جنگ میں اپنے آپ کو کیوں دھکیلیں کیونکہ ہمیں افغانستان میں الجھنے سے سبق مل چکا ہے۔
جن افغانیوں کے لئے ہم نے جانیں قربان کیں وہ اب ہمارے جانی دشمن بن بیٹھے اور ہمیں کمزور کرنے کےلئے ہندوستان کی گود میں جا بیٹھے۔
افغان ابن وقت قوم ہے یہ نہ کبھی کسی کی ہوئی اور نہ ہو گی۔
پاکستان کو جو بھی فیصلہ کرنا ہو گا اپنے بل بوتے پر کرنا ہو گا۔
1971 سے چلا ہو امریکی بحری بیڑا آج تک نہیں پہنچا۔
کہاں تک سنو گے
کہاں تک سنائیں
تبصرے