تین فطری قوانین جو تلخ لیکن سچ ہیں

تین فطری قوانین جو تلخ ہیں لیکن سچ ہیں

پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے۔ اسی طرح اگر دماغ کو اچھی فکروں سے نہ بھرا جاۓ تو کج فکری اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی وہ شیطان کا گھر بن جاتا ہے۔

دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہ وہی کچھ بانٹتا ہے

* خوش مزاج انسان خوشیاں بانٹتا ہے

* غمزدہ انسان غم بانٹتا ہے

* عالم علم بانٹتا ہے

* بدفطرت کمینگی بانٹتا ہے

* خوف زدہ انسان خوف بانٹتا ہے

تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے ہضم کرنا سیکھیں کیونکہ

* کھانا ہضم نہ ہونے پر
بیماریاں پیدا ہوتی ہیں

* مال وثروت ہضم نہ
ہونے پر گناہ

* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں غرور میں اضافہ ہوتا ہے

الدعاء
یا اللہ تو ہمیں ہمیشہ اپنی اطاعت میں خوش رکھ ایسا نہ ہو کہ ہم آپے سے باہر ہو جائیں۔

یا اللہ ہم پر اپنی نعمتیں تمام کردے

یا اللہ ہمیں اتنا رزق عطا کر کہ ہم تیرے شکر گزار بندے بنے رہیں۔

یا اللہ ہمیں برائیوں اور ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ فرما۔

ربا لوڑ دی تھوڑ نہ دیویں۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے