قرض کا لین دین اور اس کی واپسی

قرض کا لین دین اور اس کی واپسی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو کوئی لوگوں کا مال قرض کے طور پر ادا کرنے کی نیت سے لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی طرف سے ادا کرے گا(یعنی آسانی پیدا کرے گا) اور جو کوئی نہ دینے کے لیے لے، تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو تباہ کر دے گا (بخاری۔۲۳۸۷)

قرض کا لین دین

قرض کی ضرورت کسی بھی وقت کسی کو بھی پڑ سکتی ہے اور قرض لینا کوئی عیب بھی نہیں مگر وعدے کے مطابق، بروقت واپس کرنا نہایت ضروری ہے وگرنہ آپکو وعدہ خلافی کا گناہ تو ہوگیا ہی مگر آپ کا اعتبار بھی جاتا رہے گا اور جس اعتبار اٹھ گیا اسے کوئی کبھی بھی قرض نہ دیگا۔

قرض کی تحریر کرنا اور گواہ کرنا قرآنی حکم ہے اس پر ضرور عمل کرنا چاہیۓ۔
ہمارے ہاں اکثر لوگ اس پر عمل نہیں کرتے اور آخر میں الجھ جاتے ہیں۔

الدعاء
اللہ تعالی سے دست بدست دعاء ہے کہ ہمیں قرض سے بچاۓ اور اپنے اعتبار اور بہوار پر پورا قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائیے
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے