محمد رسول اللہﷺ کی چھ فضیلتیں

محمد رسول اللہﷺ کی چھ فضیلتیں

حضرے عبد الرحمان بن یعقوب نے حضرت ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
مجھے دوسرے انبیاء پر چھ چیزوں کے ذریعے فضیلت دی گئی:

مجھے جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں،

(دشمنوں پر) رعب و دبدے کے ذریعے سے میری مدد کی گئی ہے،

میرے لیے اموال غنیمت حلال کر دیے گئے ہیں،

زمین میرے لیے پاک کرنے والی اور مسجد قرار دی گئی ہے

مجھے تمام مخلوق کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا گیا ہے اور میرے ذریعے سے( نبوت کو مکمل کر کے) انبیاء ختم کر دیے گئے ہیں (رواہ مسلم

الدعاء
یا اللہ تعالی تیرا شکر ہے کہ تو نے ہمیں امت محمدی میں پیدا کیا اور ہمیں فضیلت بخشی کہ ہمیں دوسری امتوں پر گواہ کیا جاۓ گا۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے