امام عالی مقام کو کئی مخلص ساتھیوں نے روکا
حضرت امام عالی مقام کو کئی مخلص ساتھیوں نے کوفہ جانے سے روکا ان میں حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت عبداللہ بن عمر اور کئ دیگر شامل تھے
لیکن ان تمام ترغیبات کے باوجود امام حسین عليہ السلام اپنے فیصلہ پر قائم رہے اور بالآخر 3 ذوالحج 60 ھ کو مکہ معظمہ سے کوفہ کے لیے چل پڑے۔ آپ کی روانگی کے بعد آپ کے چچا زاد بھائی عبداللہ بن جعفر نے ایک عریضہ اپنے لڑکوں عون اور محمد کے ہاتھ روانہ کیا کہ
میں آپ کو اللہ تعالٰی کا واسطہ دیتا ہوں کہ جونہی میرا خط آپ کو ملے لوٹ آئیے کیونکہ جس جگہ آپ جارہے ہیں مجھے ڈر ہے کہ وہاں آپ کی جان کو خطرہ ہے اور آپ کے اہل بیت کی بربادی ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ کو کچھ ہوگیا تو دنیا تاریک ہو جائے گی.
مگر امام نہ مانے
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملکامام عالی مقام کو
تبصرے