ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کے نبوی نسخے
ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کے نبوی نسخے
(1) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کام کاج میں اپنی بیویوں کا ھاتھ بٹاتے تھے(بخاری
(2) نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کی کڑوی کسیلی باتیں اور طرز عمل خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے
(بخاری
(3) نبی صلعم اپنی بیویوں کی بیماری میں بیمار پرسی کرتے تھے (بخاری
(4) نبی صلعم نے کسی کھانے میں کبھی عیب نہیں نکالا(مسلم
(5) نبی صلعم نے کسی بیوی یا خادم کو کبھی نہیں مارا(مسلم
(6) نبی صلعم نے تفنن طبع کے لیۓ زندگی میں دو مرتبہ امی عائشہ رضی اللہ سے دوڑ لگائی.
پہلی مرتبہ امی عائشہ جیت گئیں اور دوسری مرتبہ آپ صلعم جیت گئےجب آپ صلعم دوسری بار جیت گئے تو آپ نے فرمایا
عائشہ! حساب برابر ہو گیا(ابوداؤد
الدعاء۔
یا اللہ تعالی ہم گھر والوں کے دلوں میں باہمی محبت ڈال دے۔
ہم میں ایک دوسرے کو کرنے برداشت کا جذبہ پیدا دے تاکہ ہم باہمی پیار و محبت سے مل جل کر پر سکون زندگی بسر کر سکیں۔ یا اللہ ہمارے گھروں کو ابد لآباد رکھ۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے