نیک اعمال میں جلدی کرو

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
مفہوم
سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال کرنے میں جلدی کرو

1۔ تمہیں ایسے فقر کا انتظار ہے جو سب کچھ بھلا ڈالنے والا ہے

2۔ یا ایسی مالداری کا جو طغیانی پیدا کرنے والی ہے؟ 

3۔ یا ایسی بیماری کا جو مفسد ہے(یعنی اطاعت الٰہی میں خلل ڈالنے والی) ہے؟

4۔ یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کو کھو دینے والا ہے

5۔ یا ایسی موت کا جو جلدی ہی آنے والی ہے

6۔ یا اس دجال کا انتظار ہے جس کا انتظار سب سے برے غائب کا انتظار ہے

7۔ یا اس قیامت کا جو قیامت نہایت سخت اور کڑوی ہے(رواہ ترمذی حدیث230

اے اللہ ہمیں لپک لپک کر نیکیاں کرنے کی توفیق دے اور ان کردہ نیکیوں کو اپنے ہاں مقبولیت کا درجہ عطا فرما۔

یا اللہ تعالی ہمارے والدین پر رحم فرما جیسے انھوں نے ہمیں بچپن میں پالا۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
Please visit us at www.nazirmalik. comنیک

تبصرے