شیطان نے ایک سجدے سے انکار کیا اور ملعون ٹھہرا

شیطان نے ایک سجدے سے انکار کیا اور ملعون ٹھہرا

اہل عقل و دانش ذرا غور کیجئے

شیطان نے کوئی زنا کیا تھا؟
کوئی قتل کیا تھا؟
شراب پی تھی؟
جواء کھیلا تھا؟
کوئی شرک کیا تھا؟

نہیں اس نے اللہ تعالی کے حکم کی عدولی کی اور آدم کو ایک سجدے کرنے سے انکار کیا اور ہمیشہ کے لیے مردود ہو گیا

مسلمان بھائیو اور بہنو ہوش کرو آپ تو روزانہ پانچ نمازوں میں آنے والے چونسٹھ 64 سجدوں کا انکار کر رہے ہو
سارا دن کامیابی کی تلاش کرتے ہو اور جب مالک بلاتا ہے

حی علی الفلاح
آؤ کامیابی کی طرف

اس پکار پر مسجد نہیں جاتے لاکھوں روپیہ خرچ کرکے نفلی عبادت عمرہ کے لئے تو چلے جاتے ہو مگر مفت کی فرض نمازیں نہیں پڑھتے

نماز باجماعت بچوں سمیت ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں اپنے رنگ میں رنگ لے۔
ہماری دعائیں قبول فرما اور ہمارے رزق میں فراوانی عطا فرما۔ آمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے