قیامت قریب آ رہی ہے اور ہم غفلت میں پڑےہیں

قیامت قریب آ رہی ہے اور ہم غفلت میں پڑے ہیں!

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ  فِىۡ غَفۡلَةٍ مُّعۡرِضُوۡنَ‌ۚ(سورۃ الانبیا)

ترجمہ:
لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا
 پھر بھی وہ بے خبری میں منہ پھیرے ہوئے ہیں

تفسیر:
1 ۔ وقت حساب سے مراد قیامت ہے جو ہر گھڑی قریب سے قریب تر ہو رہی ہے۔ اور وہ ہر چیز جو آنے والی ہے، قریب ہے۔ اور ہر انسان کی موت بجائے خود اس کے لئے قیامت ہے۔ 
علاوہ ازیں گزرے ہوئے زمانے کے لحاظ سے بھی قیامت قریب ہے کیونکہ جتنا زمانہ گزر چکا ہے۔ باقی رہ جانے والا زمانہ اس سے کم ہے۔

2۔ یعنی اس کی تیاری سے غافل، دنیا کی زینتوں میں گم اور ایمان کے تقاضوں سے بےخبر ہیں۔

الدعاء
یا اللہ ہم تیرے حساب کے قابل نہیں ہیں۔
بس تو اپنی رحمت کے وسیلے سے ہمیں بغیر حساب کتاب کے جنت الفردوس عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین

یا حیئ و یا قیوم
برحمتک استغیث

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے