جس نے نیکی کی طرف بلایا

جس نے ہداہت کی طرف بلایا اسے نیک اجر اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا اسے گناہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پاک کا مفہوم:

جس شخص نے ہدایت كی طرف بلایا اس شخص كے لئے ان لوگوں كے اجر كے برابر اجر ہوگا جنہوں نے اس كی پیروی كی، ان كے اجر میں سے كوئی چیز كم نہیں كی جائے گی۔ اور جس شخص نے گمراہی كی طرف بلایا اس پر ان لوگوں كے گناہوں كے برابر گناہ ہو گا جنہوں نے اس كی پیروی كی، ان كے گناہوں سے كچھ كم نہیں ہوگا۔ الصحیحہ 1104

دعاء
یا اللہ ہمیں نیکی کی طرف بلانے والا اور گناہ سے روکنے والا بنا دے۔
یا اللہ تعالی یا رزاق حصول رزق میں آسانیاں پیدا فرما اور رزق میں تنگی دور فرما اور برکت عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comجس

تبصرے