رشتوں کو جوڑے رکھیں ان کو ٹوٹنے سے بچائیں

رشتوں کو جوڑے رکھیں انکو ٹوٹنے سے بچائیں

کبھی کبھی ماں باپ کے ساتھ سب بہن بھائی ملکر بیٹھا کرو۔

کسی کے چہرے میں ماں مسکراتی نظر آئے گی۔ تو کسی کے لہجے میں باپ۔

ماں ایک ایسا بنک ہے جہاں ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں

اپنے والد سے ہم کلام رہو۔ یوں وہ بوڑھا جوان رہتا ہے۔

آئنہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد

میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت ہے

ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالی نے صفا و مروہ کو حج کا رکن بنا دیا۔

ماں کی اک عادت خدا سے بہت ملتی ہے
دونوں ہی خطائیں معاف کر دیتے ہیں

ماں باپ کے پاس بیٹھنے سے دو فائدے ہوتے ہیں
ایک تو آپ کبھی بڑے
نہیں ہوتے اور دوسرے وہ کبھی بوڑھے نہیں ہ وتے۔

رشتوں کو زندہ رکھیں ان کے بنا آپ ادھورے ہیں۔

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں رشتے جوڑنے والا بنا دے۔
ہمیں مل جل بردباری سے رہنے والا بنا دے

یا اللہ ہمیں اپنی جناب سے ہدایت عطا فرما۔
یا اللہ تعالی رشتوں میں رخنہ ڈالنے والے شیاطین کر شر سے بچا۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے