غیر مسنون اعمال اور عملیات کی بھرمار
آج کل غیر مسنون عملیات کے پیغامات کی بھرمار ہےکہ یہ عمل اتنی بار کریں یا اتنے لوگوں کو فارورڈ کریں تو اتنا ثواب ملے گا
غور طلب بات یہ ہے کہ اس قسم کے عملیات ہمیں نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ میں نظر آتے ہیں اور نہ ہی صحابہ اکرام کا ان پر عمل رہا ہے
کیا قرآن مجید اس لۓ نازل کیا گیا تھا کہ اس سے عملیات لکھیں؟
یاد رہے قرآن مجید کامقصد نزول یہ ہے کہ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔
حضرات قرآن مجید سے ہم اسی لئے دور ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ ہم قرآن مجید سے شارٹ کٹ تلاش کر رہے ہیں جس کامنطقی نتیجہ یہ نکلا کہ ہم نے قرآن کو ثواب کمانے کا ذریعہ سمجھ لیا اور اصل مقصد سے دور ہٹ گئے
براۓ کرم قرآن مجید کو قرآن رہنے دیں اسے تعویز گنڈوں اور عملیات کی کتاب نہ بنائیں اور ایسے پیغامات بغیر سوچے سمجھے آگے نہ بڑھائیں۔
اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ یا اللہ تعالی ہمیں غیر بنشرعی اعمال سے بچا۔ آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے