سورۃ اخلاص ثلث من القرآن کی حقیقت

سورۃ اخلاص ثلث من القرآن یعنی سورۃ اخلاص قرآن کا تیسرا حصہ ہے۔

 اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ قرآن مجید پڑھنے کی بجائے تین دفعہ سورۃ اخلاص پڑھ لیں تو آپکو پورا قرآن مجید پڑھنے کا ثواب مل جائے گا۔ 

سورۃ اخلاص ثلث من القرآن کا اہل علم کے صحیح قول کے مطابق مطلب یہ ہے کہ اس سورۃ کو فضل عظیم حاصل ہے اس لۓ کہ قرآن کریم تین اقسام پر نازل ہوا ہے، اس میں سے ثلث احکام ہیں اور ثلث وعد اور وعید کے لۓ اور ثلث اسماء و صفات کے لۓ ہے

اور سورۃ اخلاص میں اسماء وصفات جمع ہیں ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہ کا یہی قول ہے اور اسے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی نے حسن قرار دیا ہے۔ مجموع الفتاوی( 17 / 103)

اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین

احقر:
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے