سلام کو عام کرو

آپس میں سلام کو عام کرو۔

 اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں

ترجمہ:
اور جب کوئی احترام کے ساتھ تمہیں سلام کرے تو اس کو اس سے بہتر طریقہ کے ساتھ جواب دو یا کم از کم اُسی طرح، اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
(سورۃ النساء: 86)

سلام جس کا حکم خالق کائنات نے دیا اس کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہی کافی ہے۔۔
 
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

"تم جنت میں داخل نہیں ہو سکوگے جب تک کہ ایمان نہ لاؤ اور تم ایمان نہیں لا سکتے جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتادوں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو تمھارے درمیان محبت پیدا ہو؟
" آپس میں سلام کو عام کرو"(رواہ مسلم)

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے