حرام کھانے والے کی دعاء قبول نہیں

حرام کمانے اور کھانے والے کی عبادات اور دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ
کوئی شخص طویل سفر کے بعد اس حالت میں اپنے ہاتھ بارگاہ خداوندی میں پھیلاتا ہے کہ اس کا جسم اور اس کا لباس غبار آلودہ ہے، اور پکارتا ہے اے میرے رب! میری مدد فرما۔ کیسے اس کی دعاء قبول ہو جبکہ اس کا کھانا، پینا اور لباس حرام میں سے ہے؟
مسلم، الصحیح، رقم حدیث: 1015

درج بالا حدیثِ مبارکہ سے صاف واضح ہے کہ حرام کے مرتکب شخص کی عبادات و مجاہدات اور صدقات و خیرات کے علاوہ دعاء تک قبول نہیں ہوتی۔

الدعاء
اے اللہ تعالی ہمیں حرام کمانے، حرام کھانے اور کسب حرام سے بچا اور رزق حلال عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک

تبصرے