علماء کہ موت اور علم کا اٹھا لینا
علماء کی موت اور علم کا اٹھا لینا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھا لے گا کہ اس کو بندوں سے چھین لے۔ بلکہ وہ
(پختہ کار) علماء کو موت دے کر علم کو اٹھائے گا۔ حتیٰ کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے، ان سے سوالات کیۓ جائیں گے اور وہ بغیر علم کے جواب دیں گے۔ اس لیے خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے(بخاری۔100)
اہم گذارش
علماء اکرام کا احترام کیجئے چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے ہوں کیونکہ یہ ممبر و محراب کے وارث ہیں۔
علماء اکرام فروعی اختلافی مسائل کو موضوع بحث نہ بنائیں۔
عوام الناس کو دین سے جوڑنے کی باتیں کریں اور اچھے اخلاق کو پروموٹ کریں
سب مکاتب فکر کو ملجل کر رہنے کی تلقین کریں۔
الدعاء
یا اللہ تعالی میرے وطن میں امن و امان دے۔ اسکے حکمرانوں کو مل جل کر ملک کی ترقی کےلئے کام کرنے کی توفیق عطا فرما اور عوام کو سیاسی و مذھبی مخالفتوں سے بچا تاکہ سب لوگ اپنی پارٹیوں کے لئے نہیں بلکہ وطن کی خوشحالی کےلئے کام کریں۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے