ایک مثبت سوچ
ایک مثبت سوچ
وہ ذات کریمی جو درخت کی پتلی اور نازک سی شاخ پر سوئے ہوئے پرندوں کو رات بھر تھامے رکھتی ہے اور گرنے نہیں دیتی، بھلا "احسن تقویم تخلیق" کئے ہوئے انسان اور خصوصا" مومن کو تنہا، بے یار و مددگار کیسے چھوڑ سکتی ہے؟
یا اللہ تعالی ہم تیرے نام لیوا دنیا میں مغلوب ہو گئے ہیں تو ہماری نصرت فرما۔ لا الہ الا انت
تیرے علاوہ کوئی الہ نہیں۔
اے قادر مطلق! اے قدیم گھر کے قدیم مالک، موذی وباؤں اور بیماریوں سے ہماری حفاظت فرما۔
تیرے بنا ہمارا کوئی محافظ اور کارساز نہیں۔
ہمارے اٹھے ہوئے ہاتھوں کو خالی نہ لوٹا۔
اے روز اؤل سے دعاؤں کے قبول کرنے والے رب،
آج بھی ہماری دعائیں قبول فرما۔ یا حیئ و یاقیوم برحمتک استغیث
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیرنذیر ملک
تبصرے