اپیل براۓ مالی اعانت

مکرمی و محترم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

گذارش ہے کہ ہمارے مدرسہ کے ایک قاری صاحب اور انکی ہمشیرہ کی شادی خانہ آبادی ہوا چاہتی ہے اور یہ دونوں بہن بھائی یتیم ہیں اور انکی معاشی حالت ایسی نہیں ہے کہ فی زمانہ اپنی شادیوں کے اخراجات برداشت کر سکیں۔

لہذہ آپ صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ انکی مالی اعانت فرمائیں تاکہ یہ دونوں شادیاں کر سکیں۔
یاد رہے کہ نہ تو بھائی میں اتنی گنجائش ہے کہ ان دونوں شادیوں کا خرچہ اٹھا سکے اور نہ ہی اسکی بہن کی گرہ میں کچھ ہے۔

یاد رہے کہ نقد اور سامان کی صورت میں مدد کی جا سکتی ہے
انھیں اپنے بچے جان کر ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ یہ دو گھر مسنون طریقہ سے بس سکیں۔

کرو مہربانی تم اہل زمیں پر

خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر

اس صدقہ جاریہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے لئے توشہ آخرت بنائیں۔

جذاک اللہ خیرا

طالب تعاون
قاری عبدلرشید صاحب
خطیب جامع مسجد عبداللہ بن مسعود چک نمبر 71 سرگودھا

تبصرے