ازدواجی رشتے ٹوٹنے سے بچائیں

ازدواجی رشتے ٹوٹنے سے بچائیں

ازدواجی زندگی میں اللہ تعالی نے مرد کو ایک درجہ بلند ضرور رکھا ہے مگر اکثر مرد حضرات خواتین سے سختی برتتے ہیں اور خواتین بد تمیزی اور بد زبانی کرتی ہیں۔ بس ازدواجی زندگی میں یہی خطرناک موڑ ہے
جو کہ یقینا" قابل ستائش نہیں ہے

مرد اور عورت خاندان کے دو پہیے ہیں جنھیں ایک دوسرے کے تعاون سے چلنا چاہیۓ۔ پیار محبت سے بردباری سے ایک دوسرے کے آرام و سکون اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کو نبھانا چاہئیے مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ جس گھر میں مردوزن کا آپس میں اختلاف ہو جاۓ اور گھر کا کوئی بڑا سنبھالنے والا نہ ہو تو زندگی کی ڈور الجھ سی جاتی ہے
یہی وقت گھر کو بچانے کا ہوتا ہے اور اگر ایسے میں دونوں اپنی انا کا مسئلہ بنا لیں تو اس رشتے سے کچا رشتہ بھی کوئی نہیں ہے جس کے ٹوٹنے میں دیر ہی کچھ نہیں لگتی۔

مرد حضرات اپنا ہاتھ ہلکا رکھیں کیونکہ نبی کریم کے فرمان کا مفہوم بھی یہی ہے کہ عورت ٹیڑی پسلی سے پیدا ہوئی ہے اگر اسے سختی سے سیدھا کرنا چاہو گےتو توڑ بیٹھو گے اسے تو پیار سے ہینڈل کروگے تو کامیاب رہو گے

عورتوں کو بھی اپنی حیثیت کو سمجھنا چاہئیے کیونکہ طلاق کی صورت میں زیادہ نقصان عورت اور بچوں کا ہی ہوتا ہے۔

اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہمیں مل جل کر رہنے کی توفیق دے۔
یا اللہ کریم ہمیں رشتے جوڑنے والا بنا اور ہمارے رشتوں کو ٹوٹنےسے بچا۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے