طلاق دینے کا شرعی طریقہ

طلاق دینے کا شرعی طریقہ

تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

اور اللہ کے احکام کو کھیل نہ بناؤ (بقرہ۔132)

اللہ تعالی کے ہاں جائز کاموں میں سب سے پسندیدہ کام نکاح اور جائز کاموں میں ناپسندیدہ کام طلاق۔

طلاق دینے کا شرعی طریقہ:

ایک طلاق سے علیحدگی:

شوہر بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر پہلی طلاق دے اور دوران عدت(تین ماہ) رجوع نہ کرے تو عدت ختم ہوتے ہی میاں بیوی میں مستقل علیحدگی ہو جاۓ گی۔ اس صورت میں دوسری اور تیسری طلاق کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔

ایک طلاق سے فریقین میں علیحدگی کا فائدہ یہ ہے کی یہ مرد اور عورت اگر آئندہ کبھی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بلا تردد کر سکتے ہیں

ایک طلاق کی عدت ختم ہونے سے قبل اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کر سکتے ہیں اور اس طرح دوبارہ نکاح کی ضروت نہیں مگر عدت(تین ماہ) پوری ہو جانے کی صورت میں اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو نۓ سرے سے نکاح کرنا پڑے گا۔

دوسری طلاق سے علیحدگی:

پہلی طلاق سے رجوع کے بعد دوبارہ کبھی بھی فریقین میں پھر اختلافات پیدا ہو جائیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جائے تو شوہر بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر دوسری طلاق دے اور دوران عدت(تین ماہ) رجوع نہ کرے تو عدت ختم ہوتے ہی میاں بیوی میں مستقل علیحدگی ہو جاۓ گی۔

دوسرے طلاق کی عدت(تین طہر) ختم ہونے سے قبل اگر میاں بیوی رجوع کرنا چاہیں تو رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ علیحدگی بھی چونکہ دوسری رجعی طلاق کے بعد ہوئی ہے لہذا اس طلاق کے بعد بھی یہ مرد اور عورت آئندہ کبھی بھی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بلا تردد کر سکتے ہیں۔
دوسری رجعی طلاق کی عدت تین ماہ گزرنے کے بعد عورت نکاح ثانی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے خواہ سابق شوہر سے یا کسی دوسرے مرد سے۔

تیسری طلاق سے علیحدگی:

شوہر بیوی کو حیض آنے کے بعد حالت طہر میں جماع کۓ بغیر تیسری طلاق دے۔
لیکن تیسری طلاق کی صورت میں طلاق دیتے ہی فورا" طلاق نافذ ہو جائے گی مگر عورت عدت ختم ہونے سے قبل کسی سے نکاح نہیں کرسکتی لیکن عدت پوری ہونے پر یہ عورت کسی بھی مرد سے نکاح کر سکتی ہے لیکن پہلے شوہر سے یہ نکاح نہیں کر سکتے۔

الدعاء
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق بات کو پڑھنے ، سمجھنے ، اسے دل سے قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے ! اور ہمیں صراط مستقیم پر چلائے
اور ہمیں ہر قسم کے فتنے سے محفوظ فرمائے !
اور اپنے نیک مقرب بندوں میں شامل کر کے جنّت الفردوس میں داخل فرمائے !
آمین یا رب العالمین
والحمد لله رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.

تبصرے