مٹی سے رشتہ
مٹی سے رشتہ
میں کچھ ایسے لوگوں سے واقف ہوں جنھوں نے اپنی پوری جمع پونجی لگا کر بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے باہر بھجوا دیا، بچے جہاں گئے وہیں کے ہوگۓ یوں ان کے جنازے اوروں نے پڑھے
میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے جو امن، انصاف، خوش حالی اور مطمئن زندگی کے لیے خاندان کو ملک سے باہر لے گئے، آخر میں خود واپس آ گئے، خاندان وہیں رہ گیا اور جب انتقال ہوا تو بچوں کو چھٹی ملی اور نہ ہی فلائیٹ.
میں ایسے لوگوں سے بھی واقف ہوں جو زندگی میں غرور کا غ ہوتے تھے، جنھوں نے زندگی اقتدار کا الف اور شہرت کی ش بن کر گزاری لیکن جب یہ مرے تو دس دس سال تک انکی قبر اولاد کے جوتوں کی آہٹ بھی نہ سن سکے
آپ اپنی اولاد کو اپنے آپ سے اتنا بھی دور نہ کریں کہ یہ آپ کے جنازے میں شریک نہ ہو سکیں
تبصرے