دل کی اتاہ گہرائیوں سے دعاء
دل کی اتاہ گہرائیوں سے
اے اللہ ھمیں ہدایت دے، ہمارے اندر صحابہ اکرام والا اسلام سرایت کر دے، ہمیں اسلامی حمیت عطا کر کہ ہم اغیار کے آگے نہیں تیرے آگے جھکیں، اے ہمارے رب ہماری قوم کو ہدایت کامل عطا کر۔ اے اللہ اگر آپکی مدد نہ آئی تو ہم تو دھیرے دھیرے غیر اسلامی کلچر میں غرق ہوتے جا رہے ہیں اور ہمیں خبر بھی نہ ہوئی کہ ہم کہاں سے کہاں پہنچ گۓ
اے رب ہمارے حکمرانوں سے دین کے نفاذ کا کام لےلے وگرنہ اسلام کی قدریں ہمارے دلوں سے محو ہو رہی ہیں۔ بس فقط آپ ہی ہیں جو ہماری ڈوبتی ہوئ ناؤ کو غیر اسلامی کلچر سے نکال کر ہمیں دین کے سیدھے راستہ پر لگا سکتے ہیں۔
یا اللہ ہم مغلوب ہو گۓ ہیں ہماری دعائیں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے