رشتوں کو جوڑے رکھیں، انکو ٹوٹنے سے بچائیں
رشتوں کو جوڑے رکھیں انکو ٹوٹنے سے بچائیں
تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
کبھی کبھی ماں باپ کے ساتھ سب بہن بھائی ملکر بیٹھا کرو۔
کسی کے چہرے میں ماں مسکراتی نظر آئے گی۔ تو کسی کے لہجے میں باپ۔
ماں ایک ایسا بنک ہے جہاں ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں
اپنے والد سے ہم کلام رہو۔ یوں وہ بوڑھا جوان رہتا ہے۔
آئنہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد
میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت ہے
ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالی نے صفا و مروہ کو حج کا رکن بنا دیا۔
ماں کی اک عادت خدا سے بہت ملتی ہے
دونوں ہی خطائیں معاف کر دیتے ہیں
ماں باپ کے پاس بیٹھنے سے دو فائدے ہوتے ہیں
ایک تو آپ کبھی بڑے
نہیں ہوتے اور دوسرے وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔
رشتوں کو زندہ رکھیں ان کے بنا آپ ادھورے ہیں
رشتے قائم رکھنے کے سنہری اصول۔۔
کبھی بھی رشتوں کو
ترازو میں نہ تولیں یہ تو ہر دور میں انمول رہے ہیں۔
رشتے وہی ہوتے ہیں جو بے لوث ہوں۔
دوستو کو نہ کھوئیں، ان کو ملاقاتوں میں زندہ رکھیں۔
اگر نۓ رشتے نہ بن سکیں تو پرانے رشتے نہ توڑیں، انھیں نبھاتے رہیں، ہو سکتا ہے کہ کل کوئی بہتر سبیل نکل آۓ۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں ہر حال میں رشتے نبھانے والا بنا دے۔
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے