جس دوزخی کے دل میں رائی برابر ایمان ہو گا

جس دوزخی کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو گا

حضرت ابی سعید الخدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر  (بھی) ایمان ہو، اس کو بھی دوزخ سے نکال لو۔ تب(ایسے لوگ) دوزخ سے نکال لئے جائیں گے اور وہ جل کر کوئلے کی طرح سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ پھر زندگی کی نہر میں یا بارش کے پانی میں ڈالے جائیں گے۔   اس وقت وہ دانے کی طرح اگ آئیں گے جس طرح ندی کے کنارے دانے اگ آتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ دانہ زردی مائل پیچ در پیچ نکلتا ہے(بخاری۔22)

الدعاء
یا اللہ تعالی اپنے اعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ تیری رحمت کے وسیلے سے جنت کا طلبگار ہوں.

آمین یا رحمن الرحیم۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے