حکومت کی کارکردگی اور مشیروں، وزیروں کی کاروائیاں

حکومت کی کاکردگی، وزراء اور مشیروں کی کاروائیاں

ملکی معیشت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ مہنگائی انتہا پر مگر حکومت مسائل کو حل کرنے کی بجائے عوام کو بھوک میں میٹھی نیند سلانے کے لئے بھنگ کو پروموٹ کر رہی ہے۔

ہمارے ایماندار وزیر اعظم سیمیناروں میں اچھی اچھی تقریریں کر کے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔
خان صاحب آپ ملک کے وزیر اعظم ہیں سیمینار یا سمپوزیم کے منٹر نہیں ہیں۔ آپ نئ نئ تھیوری پیش نہ کریں بلکہ آگے بڑھکر ملک کے مسائل حل کریں اور معیشت کو سنبھالا دیں قوم کو بھنگ پر نہ لگائیں انکی بھوک مٹائیں۔ ریاست مدینہ میں بھنگ کا استعمال حرام تھا اور آج بھی حرام ہے۔
آپکی ایمانداری آپکو مبارک، ہمیں تو مسائل کا حل چاہیۓ
ملکی اکانومی تباہ ہو چکی ہے اور عوام بے روزگاری کے سبب فاقہ کشی پر مجبور ہو رہی ہے، مہنگائی تن کے کپڑے اتارنے کو ہے لیکن حکومتی مشیر حزب اختلاف پر الزام تراشی اور انکو نیچا دیکھانے کے نت نۓ طریقے گھڑتے رہتے ہیں جبکہ ان کو تو چاہئیے تھا کہ وزیر اعظم صاحب کو اچھے اچھے اور کار آمد مشورے دیں تاکہ حکومت کامیاب ہو سکے مگر وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج اپنی تمام تر توانائیاں فقط حزب اختلاف سے دھینگا مشتی پر سرف کر رہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کو سمجھے انکو حل کرے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

امید واثق ہے میرے الفاظ کو مثبت لیا جائے گا اور ہم عوام کا درد سمجھا جائے گا۔ آپ نے اس سیٹ تک پہنچنے میں بڑا وقت لگایا ہے اب اگر چانس مل ہی گیا ہے تو اس چانس کو ضائع مت کریں وگرنہ ٹرمپ کی طرح سوچتے رہ جاؤ گے۔

اللہ تعالی آپکا حامی و ناصر ہو۔

ایک سینئیر سٹیزن کے دل کی آواز سرگودھا

تبصرے