میرا رب میرے پاس خواب میں
حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا
میرا رب میرےپاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا اور کہا اے محمد میں نے کہا میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں اللہ تعالی نے فرمایا۔کیا تجھے معلوم ہے بلند پایہ فرشتوں کی جماعت آپس میں کس چیز کے بارے میں جھگرتی ہے؟
میں نے عرض کیا۔
درجات بلند کرنے والے اعمال کے بارے میں۔
گناہ مٹانے والے اعمال کر بارے میں۔
جماعت کے لئے مسجد کی طرف چل کر آنے والے قدموں کے ثواب کے بارے میں
شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں
جو شخص ان اعمال کی حفاظت کرے گا وہ خیر اور بھلائی پر زندہ رہے گا۔ خیر و بھلائی پر مرے گا اور گناہوں سے ایسے پاک و صاف ہوگا جس طرح ماں کے جننے کے دن گناہوں سے پاک و صاف ہوتا ہے(ترمذی
الدعاء
یا اللہ تعالی مجھے خیر و بھلائی پر زندہ رکھ اور خیر و بھلائی پر ہی موت دینا۔
یا اللہ میرا حساب آسان لینا اور میری خطائیں درگزر کرنا اور مجھے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرنا۔
یا حیئ و یا قیوم برحمتک استغیث
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے