What is N R O
What is N.R.O
تلخیص
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
لفظ NRO
National Reconciliation Ordinance
کا مخفف ہے یعنی قومی مفاہمتی فرمان جسے سابقہ صدرپاکستان پرویز مشرف نے 5 اکتوبر 2007 کا جاری کیا۔
اس قانون کے مطابق یکم جنوری 1986ء سے 12 اکتوبر 1999ء کے دوران مالی لوٹ کھسوٹ میں ملوث سیاستدانوں (جس میں بینظیر اور زرداری سر فہرست تھے) کو حکومت "قومی مفاہمت" کے جذبہ کے تحت معاف کر سکے گی۔ اس مفاہمت کے نتیجے میں آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو خاندان پر تمام مالی لوٹ کھسوٹ کے مقدمات حکومت پاکستان نے واپس لے لیے۔
حکومت کے مطابق آٹھ ہزار سے زائد افراد نے اس فرمان سے فائدہ اُٹھایا جن میں سرکردہ آصف علی زرداری، الطاف حسین (سیاستدان)، رحمان ملک، حسین حقانی شامل ہیں۔[3] صدر پاکستان آصف علی زرداری ، گورنر سندھ عشرت العباد کے علاوہ پاکستان کی مجلس قانون ساز کے 186 اراکین نے اس سیاہ صدارتی حکم سے استفادہ کرتے ہوۓ اپنے جرائم (جن کی اکثریت کرپشن کے مقدمات پر مشتمل ہے ) معاف کراۓ ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 152 اور سینٹ کے 34 اراکین شامل ہیں ان سب "معزز" اراکین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی مومنٹ اور پیپلز پارٹی شیر پاؤ گروپ سے ہے
یاد رہے کہ ن لیگ نے ابھی تک کوئی این آر او
نہیں لیا جبکہ عمران خان عادتا" سب سے زیادہ دانت ن لیگ پر پیستے ہیں۔
کمہار کا کماری پر تو زور نہ چلے لیکن گدھی کے کان اینٹھے
تبصرے