15 SMS Nov 2020

علماء کی موت اور علم کا اٹھا لینا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھا لے گا کہ اس کو بندوں سے چھین لے۔ بلکہ وہ
(پختہ کار) علماء کو موت دے کر علم کو اٹھائے گا۔ حتیٰ کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے، ان سے سوالات کیۓ جائیں گے اور وہ بغیر علم کے جواب دیں گے۔ اس لیے خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے(بخاری۔100)

اہم گذارش
علماء اکرام کا احترام کیجئے چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے ہوں کیونکہ یہ ممبر و محراب کے وارث ہیں۔

علماء اکرام فروعی اختلافی مسائل کو موضوع بحث نہ بنائیں۔
عوام الناس کو دین سے جوڑنے کی باتیں کریں اور اچھے اخلاق کو پروموٹ کریں
سب مکاتب فکر کو ملجل کر رہنے کی تلقین کریں۔
توبہ کا دروازہ

سورۃ النساء آیت 28-29
فرمان باری تعالی ہے

وَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡکُمۡ ۟ وَ یُرِیۡدُ الَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الشَّہَوٰتِ اَنۡ تَمِیۡلُوۡا مَیۡلًا عَظِیۡمًا ﴿۲۷﴾

ترجمہ:
اور اللہ چاہتا ہے کہ تمہاری توبہ قبول کرے اور جو لوگ خواہشات کے پیرو ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم اس سے بہت دُور ہٹ جاؤ ۔

یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَنۡ یُّخَفِّفَ عَنۡکُمۡ ۚ وَ خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ ضَعِیۡفًا﴿۲۸

ترجمہ:
اللہ چاہتا ہے کہ تم سے تخفیف کر دے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔

الدعاء
یا تواب الرحیم ہمیں توبہ کی توفیق عطا کر اور ہماری توبہ قبول فرما۔ آمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
قیامت کی ظاہری نشانیاں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ

علم(دین) کم ہو جائے گا۔

جہل ظاہر ہو جائے گا۔

زنا بکثرت ہو گا۔

عورتیں بڑھ جائیں گی

اور مرد کم ہو جائیں گے۔ حتیٰ کہ 50 عورتوں کا نگراں صرف ایک مرد رہ جائے گا۔ (بخاری۔81)

الدعاء
یا رب کریم مجھے قرب قیامت کے فتوں سے محفوظ فرمانا اور یوم الحساب میرا حساب آسان لینا۔

اللھم حاسبنی حسابن یسیرا

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
دکھ تکلیف اور پریشانی کے وقت کی دعاء

1۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے:

«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ»

”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں(ترمذی۔3524

2- بڑھاپے میں وسیع رزق کیلۓ دعاء

"اللھم اجعل اوسع رزقک علی عند کبر سنی وانقطاع عمری"

اے اللہ! مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا۔ آمین

الدعاء
یا اللہ تعالی مجھے وہ نعمتیں عطا فرما جو نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔

یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق، مقبول عمل اور ہر بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ
غلطی سے اعمال کی ترتیب بدلنے کا کچھ گناہ نہیں

حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے مسائل دریافت کرنے کی وجہ سے منیٰ میں ٹھہر گئے۔ تو ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے بےخبری میں ذبح کرنے سے پہلے سر منڈا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اب) ذبح کر لے اور کچھ حرج نہیں پھر دوسرا آدمی آیا اس نے کہا کہ میں نے بےخبری میں رمی کرنے سے پہلے قربانی کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا(اب)رمی کر لے(اور پہلے کر دینے سے) کچھ حرج نہیں۔ ابن عمرو کہتے ہیں (اس دن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس چیز کا بھی سوال ہوا، جو کسی نے آگے اور پیچھے کر لی تھی۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ اب کر لے اور کچھ حرج نہیں
(رواہ بخاری83

حکم اللہ کا طریقہ نبی کا
اضطراری حالت میں ضرورت پڑنے پر نمازی کے سامنے دور سے گزرا جا سکتا ہے

ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں گدھی پر سوار ہو کر چلا، اس زمانے میں، میں بلوغ کے قریب تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کے سامنے دیوار
(کی آڑ) نہ تھی، تو میں بعض صفوں کے سامنے سے گزرا اور گدھی کو چھوڑ دیا۔ وہ چرنے لگی، جب کہ میں صف میں شامل ہو گیا( مگر ) کسی نے مجھے اس بات پر ٹوکا نہیں(بخاری۔76

نماز کا ٹوٹ جانا۔۔
نمازی کے آگے سے گزرنے سی نمازی کی نماز نہیں ٹوٹتی لیکن گناہ آگے سے گزرنے والے کو ہوتا ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا(مفہوم) نمازی کے سامنے سے ان تین چیزوں میں سے کوئی چیز گزر جاۓ تو نماز ٹوٹ جاتی ہے

جوان عورت
گالا کتا
گدھا۔
اللہ تعالی کی بارگاہ میں محبوب اعمال

میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے وقت پر نماز پڑھنا، پھر پوچھا، اس کے بعد، فرمایا والدین کے ساتھ نیک معاملہ رکھنا۔ پوچھا اس کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تفصیل بتائی اور اگر میں اور سوالات کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور زیادہ بھی بتلاتے۔
(لیکن میں نے بطور ادب خاموشی اختیار کی)
رواہ بخاری۔527

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکام نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے پر کرنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین
حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا

میرا رب میرےپاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا اور کہا اے محمد میں نے کہا میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں اللہ تعالی نے فرمایا۔کیا تجھے معلوم ہے بلند پایہ فرشتوں کی جماعت آپس میں کس چیز کے بارے میں جھگرتی ہے؟
میں نے عرض کیا۔

درجات بلند کرنے والے اعمال کے بارے میں۔

گناہ مٹانے والے اعمال کر بارے میں۔

جماعت کے لئے مسجد کی طرف چل کر آنے والے قدموں کے ثواب کے بارے میں

شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں
جو شخص ان اعمال کی حفاظت کرے گا وہ خیر اور بھلائی پر زندہ رہے گا۔ خیر و بھلائی پر مرے گا اور گناہوں سے ایسے پاک و صاف ہوگا جس طرح ماں کے جننے کے دن گناہوں سے پاک و صاف ہوتا ہے(ترمذی
نبی کریم کی نماز فجر کا مسنون وقت

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز پڑھتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں کئی مسلمان عورتیں اپنی چادریں اوڑھے ہوئے شریک نماز ہوتیں، پھر اپنے گھروں کو واپس چلی جاتی تھیں، اس وقت(اتنا اندھیرا ہوتا تھا کہ) انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا(رواہ بخاری)

لمحہ فکریہ
حرمین الشریفین میں اور سارے عالم عرب میں آج بھی فجر کی جماعت آذان فجر سے 25 منٹ بعد ہوتی ہے۔

لیکن ہمارے ہاں نماز فجر کی جماعت سورج نکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہوتی ہے اور اس آخری وقت کا فائدہ دیر تک سونے والوں کو ملتا ہے بیچارے تہجد گزار مسلسل انتظار کرتے رہتے ہیں۔

طالب الدعاء
انجینیئرنذیر ملک
نو مولود بچے اٹھا کر بیچنے والے گروہ

لاہور پولیس نے حال ہی میں ایک ادھیڑ عمر کی عورت پکڑی جو اسپتالوں سے نومولود بچے اٹھا کر پچیس سے چالیس ہزار روپۓ میں بیچتی تھی اور نہ جانے اس طرح کے کتنے گروہ کتنی ماؤں کی گود اجاڑ رہے ہیں۔

اس گھناونے جرم کے کئی پہلو ہیں جیسے اسپتالوں کی نرسری کی ناقص حفاظت، عملے کی غفلت یا ملوث، بچے والوں کی غفلت، پکڑے جانے والے مجرموں کو سزا کا نہ ملنا، والدین اور نومولود کی باقی زندگی، ماؤں کا ساری عمر تڑپنا اور نہ جانے کون کون سی کہانیاں جنم لیتی ہیں 

یاد رہے یہ جرم ان جرائم میں سے ہے جو توبہ سے بھی معاف نہیں ہوتےان گناہوں کی آخرت میں سزا پوری بھگتنی پڑے گی ان کی جسم جل جائیں تو کھالوں کو ستر دفعہ بدل دیا جاۓ گا (القرآن) سزا پوری ملے گی
غیر مسلم مسجد میں داخل ہو سکتا ہے

حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ ایک آدمی اونٹ پر آیا اور مسجد میں اپنا اونٹ بٹھایا اسے رسی سے باندھا اور پوچھا۔ 
تم میں سے محمد کون ہیں؟
ہم نے اسے بتایا 
یہ تکیہ لگاۓ ہوئے گورے شخص محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہیں (رواہ ابوداؤد-460)

ابو ہریرہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو کہو اللہ تعالی تجھے تجارت میں نفع نہ دے اور جب کسی کو اپنی گمشدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرتے دیکھو تو کہو
اللہ تعالی تجھے کبھی واپس نہ دے (رواہ ترمزی 1066

مسجد میں بلند آواز سے گفتگو کرنا منع ہے

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں مسجدیں آباد کرنے والا بنا دے۔
آمین۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
مٹی سے رشتہ
 
میں کچھ ایسے لوگوں سے واقف ہوں جنھوں نے اپنی پوری جمع پونجی لگا کر بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے باہر بھجوا دیا، بچے جہاں گئے وہیں کے ہوگۓ یوں ان کے جنازے اوروں نے پڑھے 

میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے جو امن، انصاف، خوش حالی اور مطمئن زندگی کے لیے خاندان کو ملک سے باہر لے گئے، آخر میں خود واپس آ گئے، خاندان وہیں رہ گیا اور جب انتقال ہوا تو بچوں کو چھٹی ملی اور نہ ہی فلائیٹ.

میں ایسے لوگوں سے بھی واقف ہوں جو زندگی میں غرور کا غ ہوتے تھے، جنھوں نے زندگی اقتدار کا الف اور شہرت کی ش بن کر گزاری لیکن جب یہ مرے تو دس دس سال تک انکی قبر اولاد کے جوتوں کی آہٹ بھی نہ سن سکے

آپ اپنی اولاد کو اپنے آپ سے اتنا بھی دور نہ کریں کہ یہ آپ کے  جنازے میں شریک نہ ہو سکیں
اسلام سے طاغوت تک

جس قوم کی بیٹیاں تعلیم کے نام پر سب سے پہلے چہرے سے نقاب نوچتی ہوں اور پھر دھیرے دھیرے باقی سب کچھ لٹا کر گھر واپس آجاتی ہوں اس قوم میں صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم نہیں مجرا کرنے والے ہیجڑے پیدا ہوتے ہیں۔

جس قوم کے دانشور سنجیدہ خطوط پر ارتقاء کی بنیاد رکھنے کے بجائے ارتقاء کے نام پر لڑکیوں کی نقاب اتروا کر ان کے جسم کے نشیب و فراز ناپ رہے ہوں اور وہ لڑکیاں بھی دلدہی اور دلداری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تو ایسی قوم میں حضرت خدیجہ حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھما کی پیدائش کی توقع فضول ہے۔

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ لڑکیاں غلط ہیں یا لڑکے مسئلہ یہ ہے کہ قوم کے والدین نے خواتین کو پردہ کی تلقین چھوڑ دی

الدعاء
یا اللہ ہمیں معاف فرما۔
گھر سے وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے کے ارادہ سے مسجد میں آنے والے کو حج کے برابا ثواب ملتا ہے

حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا.. 
جو شخص گھر سے وضو کر کے فرض نماز ادا کرنے کےلئے مسجد میں آۓ اس کے لئے حج کا احرام باندھنے والے آدمی کے برابر ثواب ہے اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز ادا کرنا جن کے درمیان کوئی لغو اور بیہودہ بات نہ کی گئی ہو ایسا عمل ہے جو علیین میں لکھا جاتا ہے۔(رواہ ابوداؤد

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکامات تیرے نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقے کے مطابق بجا لانے والا بنا دے اور ان اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔

آمین یا رحمن و رحیم

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک 
رسول ﷺ نے فرمایا:
" جو جو بندہ اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے تو اس کے ہر ایک قدم پر دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ اور مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا گویا مسلسل نماز پڑھ رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے اپنے گھر کو لوٹ جائے
(مسند أحمد


تبصرے