40 SMS till Dec. 2020

حضرت عبداللہ بن عباس کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا

میرا رب میرےپاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا اور کہا اے محمد میں نے کہا میں حاضر ہوں اور فرمانبرداری کے لئے تیار ہوں اللہ تعالی نے فرمایا۔کیا تجھے معلوم ہے بلند پایہ فرشتوں کی جماعت آپس میں کس چیز کے بارے میں جھگرتی ہے؟
میں نے عرض کیا

درجات بلند کرنے والے اعمال کے بارے میں

گناہ مٹانے والے اعمال کر بارے میں

جماعت کے لئے مسجد کی طرف چل کر آنے والے قدموں کے ثواب کے بارے میں

شدید سردی میں اچھی طرح وضو کرنے کے ثواب کے بارے میں
جو شخص ان اعمال کی حفاظت کرے گا وہ خیر اور بھلائی پر زندہ رہے گا۔ خیر و بھلائی پر مرے گا اور گناہوں سے ایسے پاک و صاف ہوگا جس طرح ماں کے جننے کے دن گناہوں سے پاک و صاف ہوتا ہے(ترمذی
اسلام نے شوہر کی موت پر عورت کی عدت چار ماہ دس دن مقرر کی ہے جبکہ زمانہ جہالیت میں یہ عدت ایک سال تھی جسے مینگنی پھینکنا کہتے تھے

حضرت زینب بنت امہ سلمہ نے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں جب کسی عورت کا شوہر مر جاتا تو وہ ایک نہایت تنگ و تاریک کوٹھڑی میں داخل ہو جاتی۔ سب سے برے کپڑے پہنتی اور خوشبو کا استعمال ترک کر دیتی۔ یہاں تک کہ اسی حالت میں ایک سال گزر جاتا پھر کسی چوپائے گدھے یا بکری یا پرندہ کو اس کے پاس لایا جاتا اور وہ عدت سے باہر آنے کے لیے اس پر ہاتھ پھیرتی۔ ایسا کم ہوتا تھا کہ وہ کسی جانور پر ہاتھ پھیر دے اور وہ مر نہ جائے۔ اس کے بعد وہ نکالی جاتی اور اسے مینگنی دی جاتی جسے وہ پھینکتی۔ اب وہ خوشبو وغیرہ کوئی بھی چیز استعمال کر سکتی تھی(رواہ بخاری 5337
رشتوں کو جوڑے رکھیں انکو ٹوٹنے سے بچائیں

کبھی کبھی ماں باپ کے ساتھ سب بہن بھائی ملکر بیٹھا کرو۔
کسی کے چہرے میں ماں مسکراتی نظر آئے گی۔ تو کسی کے لہجے میں باپ۔

ماں ایک ایسا بنک ہے جہاں ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں

اپنے والد سے ہم کلام رہو۔ یوں وہ بوڑھا جوان رہتا ہے۔

آئنہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد

میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت ہے

ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اللہ تعالی نے صفا و مروہ کو حج کا رکن بنا دیا۔

ماں کی اک عادت خدا سے بہت ملتی ہے
دونوں ہی خطائیں معاف کر دیتے ہیں

ماں باپ کے پاس بیٹھنے سے دو فائدے ہوتے ہیں
ایک تو آپ کبھی بڑے
نہیں ہوتے اور دوسرے وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔

رشتوں کو زندہ رکھیں ان کے بنا آپ ادھورے ہیں
عقیدہ توحید ایمان کی جڑ اور حصول جنت کا ذریعہ ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ جو شخص اللہ سے اس کیفیت کے ساتھ ملاقات کرے کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو، وہ
(یقیناً) جنت میں داخل ہو گا، معاذ بولے، یا رسول اللہ! کیا میں اس بات کی لوگوں کو بشارت نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، مجھے خوف ہے کہ لوگ اس پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔
(رواہ بخاری

الدعاء
یا اللہ تعالی میں تیری ذات و صفات میں شرک سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور میرے لئے توحید کو حصول جنت کا ذریعہ بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
جس دوزخی کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو گا

حضرت ابی سعید الخدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر (بھی) ایمان ہو، اس کو بھی دوزخ سے نکال لو۔ تب(ایسے لوگ) دوزخ سے نکال لئے جائیں گے اور وہ جل کر کوئلے کی طرح سیاہ ہو چکے ہوں گے۔ پھر زندگی کی نہر میں یا بارش کے پانی میں ڈالے جائیں گے۔ اس وقت وہ دانے کی طرح اگ آئیں گے جس طرح ندی کے کنارے دانے اگ آتے ہیں۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ دانہ زردی مائل پیچ در پیچ نکلتا ہے(بخاری۔22)

الدعاء
یا اللہ تعالی اپنے اعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ تیری رحمت کے وسیلے سے جنت کا طلبگار ہوں
مثالی شوہر کی خوبیاں

بیوی سے حسن سلوک کرنے والا مرد بہترین شوہر ہے

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کی رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایاتم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کےلۓ اچھا ہو
اور میں تم سب میں سے اپنے اہل عیال کے لئے اچھا ہوں۔
جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہو جائے تو اس کی بری باتیں کرنا چھوڑ دو
رواہ ترمزی

حضرت ابن عباس کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنی عورتوں کےلئے اچھا ہے( الحاکم

اپنے اہل و عیال پر خوش دلی سے خرچ کرنا اچھے شوہر کی صفت ہے

حضرت ابو مسعود انصاری کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آدمی کا اپنے اہل و عیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے(ترمذی

یا اللہ ہمارے گھروں کو آباد رکھ۔
جہاد کا رتبہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں(جہاد کے لیے) نکلا، اللہ اس کا ضامن ہو گیا۔(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے)اس کو میری ذات پر یقین اور میرے پیغمبروں کی تصدیق نے(اس سرفروشی کے لیے گھر سے) نکالا ہے(میں اس بات کا ضامن ہوں) کہ یا تو اس کو واپس کر دوں ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ، یا
(شہید ہونے کے بعد) جنت میں داخل کر دوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اور اگر میں اپنی امت پر (اس کام کو) دشوار نہ سمجھتا تو لشکر کا ساتھ نہ چھوڑتا اور میری خواہش ہے کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مارا جاؤں
(بخاری۔36

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں ایمان کامل کے ساتھ شہادت کا رتبہ عطا فرما۔ آمین
تین کبیرا گناہ جن پر حد قائم ہو گی

حضرت عثمان بن ابی شیبہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟

فرمایا یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے۔

پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟

فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں گے۔

میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟
فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرو(بخاری 4477

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں کبائر سے بچا اور میرے وطن کے حکمرانوں کو پاکستان میں
شرعی قانون نافذ کرنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
آداب و اخلاق!

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس کا اخلاق اچھا اس کا ایمان اچھا۔

یعنی اخلاق انسان کے ایمان کا پیمانہ ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ نیک سلوک کرے

جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے مہمان کا احترام اور اس کی خاطرداری کرے

 جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے(ابــن ماجہ

فرمان نبوی کا مفہوم ہے کہ تم مجھے اپنی زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کی گارنٹی دو تو میں آپکو جنت کی گارنٹی دیتا ہوں

حرف آخر۔
اللہ تعالی ہمیں بخشش کے مواقع فراہم کرتا ہے مگر ہم ہی فائدہ نہیں اٹھا رہے
قوم کی بیٹیاں

اب تو نہ اپنی ثقافت کا احترام رکھہ پاتی ہیں اور نا ہی اسلامی احکام کی پابندی، نماز وقرآن سے اتنی دوری ہوجاتی ہیں کہ لوگ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ نماز اللہ کا حکم ہے، کہتے ہیں کہ میرے اعمال میرے ساتھہ ہیں، میں پڑھوں یا نہ پڑھوں، کچھہ لوگ تو یہاں تک کہہ بیٹھتے ہیں کہ اصل معاملہ دل کا ہے، دل صاف ہونا چاہیے، یہ نماز اور قرآن کیا چیز ہے.
ایسی سوچ پہ توبہ کرنا چاہیے۔

 کیا معاشرے میں اتنی ڈھٹائی پیدا ہو گئی ہے کہ لوگوں نے اللہ تعالی سے بھی ڈرنا چھوڑ دیا ہے 

کیا یہ بھول رہے ہیں کہ ہمیں لوٹ کر اللہ تعالی کی طرف جانا ہے اور اپنے کردہ اعمال کا درست حساب دینا ہے جس میں کوئی اینگی بینگی نہیں چلے گی اور پھر اللہ کے ہاں سزا بھی بھگتی ہے

احقر
انجینیئر نذیر ملک
میت کو غسل دینے والے پر غسل اور کاندھا دینے والے پر وضوء(واجب)
۔
آج کل "کرونا" وائرس 
کیوجہ سے بہت سی اموات ہو رہی ہیں اور مردے نہلانے والوں پر لازم  ہو گیا ہے کہ "کرونا" سے مرنے والے مردے کو غسل دینے کے بعد وہ شخص خود بھی غسل کرے اور اپنے آپ کو سنٹائز کرے اور یہی کیفیت جنازہ اٹھانے والوں پر بھی لازم آتی ہے کہ وہ جنازہ اٹھانے کے بعد وضوء کریں کیونکہ جنازہ کرونا وائرس سے آلودہ بھی ہو سکتا ہے

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
میت کو نہلانے سے غسل اور اسے اٹھانے سے وضوء(واجب) ہے
 (رواہ ترمذی 993)

الدعاء
یا اللہ تعالی ہم سب کو کرونا کے موذی مرض سے محفوظ فرماء

 آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
نیک بننے کےلئے اپنی خلوتیں پاکیزہ رکھیں

 ارشاد نبوی ہے کہ میں امت کے ان لوگوں کو جانتا ہوں جو بڑے بڑے پہاڑ کی چوٹیوں جیسے نیک اعمال لے کر آئیں گے مگر ان کے یہ نیک اعمال اللہ تعالی غبار کی مانند اڑا دیں گے

صحابہ اکرام ڈر گۓ اور پوچھنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون لوگ ہونگے ان کی نشانیاں بتلا دیں کہیں ہم تو ان میں شامل نہیں ہیں تو آپ نے فرمایا وہ بھی آپ جیسے ہی ہونگے ان کے اعمال اورمعمولات بھی آپ جیسے ہونگے مگر وہ تنہائیوں میں اللہ تعالی کی حرمتوں کو پامال کریں گے۔

خواتین و حضرات یہ حدیث موجودہ انٹرنیٹ کے دور میں بڑی سمجھ میں آتی ہے۔ خلوت میں موبائل کی دنیا آپ کے ہاتھ میں اور آپ کو گناہ سے روکنے والا بھی کوئی نہیں۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنا کبیره گناه ھے

دلیل
حضرت عقبه بن عامر سے روایت ھے که رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا عورتوں کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنے سے باز رھو- ایک انصاری نے عرض کیا یا رسول الله دیور (یا جیٹھ) کے بارے میں کیا حکم ھے آپ نے فرمایا وه تو موت ھے (رواه بخاری

حضرت عقبه بن عامر سے روایت ھے که نبی اکرم نے فرمایا
کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت میں جمع نہیں ھوتا مگر ان کے ساتھ تیسرا شیطان ھوتا ھے (ترمذی

نوٹ۔
اگر ھم اسلام کے دیۓ گۓ اصول پرده پر مکمل عمل کریں تو معاشره بہت سی برائیوں سے پاک رہ سکتا ھے مگر ھماری روزمره زندگی پر TV کے برے اثرات مسلمان گھرانوں میں کب داخل ھوئے اس کی ھمیں خبر بھی نه ھوئی

احقر
انجینیئر نذیر ملک
دین اسلام میں حدیث شریف کی اہمیت

ارشاد ربانی ہے
ہم نے آپ کو قرآن و حکمت دی(القرآن)

حکمت کیا ہے
حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم

یاد رہے قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے حدیث کا پڑھنا ضروری ہے

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا کا قول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے پھرتے قرآن تھے یعنی آپ کا کوئی قول یا فعل قرآن سے باہر نہیں تھا

دین کا سمجھنا اور اس پر عمل کرنا حدیث شریف کا مرھون منت ہے
مثلا" نماز پڑھنے کا طریقہ اسکی رکعت  کی تعداد کا ذکر قرآن مجید میں ہرگز نہیں یہ معلومات آپ کو حدیث شریف سے ہی میسر آۓ گی

حدود کا نافذ کرنے کا طریقہ احادیث نبوی سے ہی ماخوذ ہے جبکہ حکم قرآن مجید میں ہے

جو لوگ منکر حدیث ہیں انھیں اپنا ایمان ٹٹولنا چاہئیے۔

احقر
انجینیئر نذیر ملک
 منہج اہل حدیث کے اصول

1۔قرآن و حدیث کی موجودگی میں کسی اور کی طرف التفات نہ کرنا۔

2۔صحابہ کے فتاوے میں اختلاف نہ ہو تو اسی پر عمل کرنا۔

3۔ صحابہ میں اختلاف ہو تو اس میں جو قول سنت سے قریب ہو اس پر عمل کرنا۔

4۔مرسل اور حسن حدیث کو لینا۔جب قولِ صحابی یا اجماع اس کے خلاف نہ ہو۔

5۔وقت ضرورت قیاس پر عمل کرنا۔(ابن القیم)

امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل حدیث کا یہ طریقہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا بھی تھا۔

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ حدیث کے جوان طلبہ کو دیکھ کر کہتے تھے:مرحباً رسول اللہ ﷺ نے تمہاری بابت ہمیں وصیت فرمائی ہے کہ ہم تمہارے لئے اپنی مسجدوں میں کشادگی کریں اور تم کو حدیث سمجھائیں کیونکہ تو ہمارے بعد جانشین اور اہل حدیث ہو۔(شرف اصحاب الحدیث)
 اللہ تعالی اپنے بندوں پر ماں سے زیادہ مہربان ہے 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کا پستان دودھ سے بھرا ہوا تھا اور وہ دوڑ رہی تھی اتنے میں ایک بچہ اس کو قیدیوں میں ملا اس نے جھٹ اپنے پیٹ سے لگا لیا اور اس کو دودھ پلانے لگی۔ہم سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم خیال کر سکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ہم نے عرض کیا کہ نہیں جب تک اس کو قدرت ہو گی یہ اپنے بچے کو آگ میں نہیں پھینک سکتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا یہ عورت اپنے بچہ پر مہربان ہو سکتی ہے(بخاری5999 

الدعاء
یا حیئ یا قیوم برحمتک استغیث

آمین یا رب کریم
فرقہ پرستی سے اجتناب کریں

یہ سچ ہے کہ اللہ تعالی فرقہ پرستی کو ہرگز پسند نہیں کرتا

حکم ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو

ارشاد باری تعالی ہے
"منافقین کی طرح نہ ہو جانا جنھوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا"

ایک او مقام پر فرقوں کے بارے میں ارشاد باری تعالی ہے

"جس فرقے کے پاس جو ہے وہ اسی میں خوش ہے"

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ کتاب اللہ اور میری سنت اور انھیں پر عمل کرنا اسلام ہے

اب صرف واپسی کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اپنے اصل کی طرف لوٹ جائیں اور مناسب یہ ہو گا کہ ہم چھوڑیں فرقوں کو اور زمانہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ اکرام کے دین کو اپنائیں اور اسی میں فلاح دارین ہے
نفع یا نقصان فقط اللہ کے ہاتھ میں

حضرت عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:
 ”اے لڑکے! بیشک میں تمہیں چند اہم باتیں بتلا رہا ہوں:
 تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت فرمائے گا، تو اللہ کے حقوق کا خیال رکھو اسے تم اپنے سامنے پاؤ گے، جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، جب تم مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد طلب کرو، اور یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی جمع ہو کر تمہیں کچھ نفع پہنچانا چاہے تو وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ تمہیں کچھ نقصان پہنچانے کے لیے جمع ہو جائے تو اس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے لکھ دیا ہے(ترمذی 2516
 خالص منافق کی چار نشانیاں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چار عادتیں جس کسی میں ہوں تو وہ خالص منافق ہے اور جس کسی میں ان چاروں میں سے ایک عادت ہو تو وہ (بھی)  نفاق ہی ہے، جب تک اسے نہ چھوڑ دے۔
(وہ یہ ہیں)جب اسے امین بنایا جائے تو  
(امانت میں) خیانت کرے اور بات کرتے وقت جھوٹ بولے اور جب عہد کرے تو اسے پورا نہ کرے اور جب(کسی سے)  لڑے تو گالیوں پر اتر آئے۔ اس حدیث کو شعبہ نے  سفیان کے ساتھ اعمش سے روایت کیا ہے(بخاری 34

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں نفاق اور منافقت سے بچا، ہمیں صادق اور امین بنا، ہمیں زبان کا میٹھا اور اچھے اخلاق و کردار والا بنا کیونکہ فرمان نبوی ہے کی جس کا اخلاق اچھا اس کا ایمان اچھا۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
منافقوں اور مومنوں کے مابین مکالمه

منافق:
اس اندھیرے میں ذرا همیں بھی اپنے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لینے دو

مومن:
یه نور حاصل کرنے کے لۓ دوباره دنیا میں جاؤ (اگر جا سکتے ھو)

منافق:
کیا دنیا میں هم تمهارے ساتھ نه رھتے تھے؟

مومن:
تم ھمارے ساتھ تو رهتے تھے لیکن الله اور اس کے رسول کے بارے میں شک میں مبتلا تھے مسلمانوں کو دھوکه دیتے رهے پس تمهارا ٹھکانا جهنم ھے
(ماخوذ سورة حدید ١٣-١٥)

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں پکا سچا مومن بنا اور ہمیں دنیاوی زندگی میں اپنی آخرت سنوارنے کی  توفیق عطا فرما۔

یا اللہ تعالی مجھے وہ نعمتیں عطا فرما جو نہ تو بدلیں اور نہ زائل ہوں 
یا حیئ و یا قیوم برحمتک استغیث

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینئر نذیرملک سرگودھا
قسم کا کفارہ

اللہ تعالیٰ لغو قسموں پر تم کو نہیں پکڑے گا، البتہ ان قسموں پر پکڑے گا جنہیں تم پکے طور سے کھاؤ۔ پس اس کا کفارہ دس مسکینوں کو معمولی کھانا کھلانا ہے، اس اوسط کھانے کے مطابق جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑا پہنانا یا ایک غلام آزاد کرنا۔ پس جو شخص یہ چیزیں نہ پائے تو اس کے لئے تین دن کے روزے رکھنا ہے۔ یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جس وقت تم قسم کھاؤ اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے حکموں کو کھول کر بیان کرتا ہے ۔شاید کہ تم شکر کرو(سورۃ المائدہ۔89
بخاری 6621)

الدعاء
یا اللہ تعالی مجھے تیرے احکامات کی من و عن پابندی کرنے والا بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
Visit us www.nazirmalik.com
 وضوء اور تیمم کے احکام

اے ایمان والو! جب تم نماز کے لئے اُٹھو تو اپنے منہ کو اور اپنے ہاتھوں  کوکہنیوں سمیت دھو لو  ۔  اپنے سروں کا مسح کرو  اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھو لو  اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو غسل کرلو  ہاں اگر تم بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم   میں سے کوئی حاجت ضروری  سے فارغ ہو کر آیا ہو ،  یا تم عورتوں سے ملے ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو  تم پاک مٹی سے تیمم کر لو ،  اسے اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مل لو  اللہ تعالٰی تم پر کسی قسم کی تنگی ڈالنا نہیں چاہتا  بلکہ اس کا ارادہ تمہیں پاک کرنے کا اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دینے کا ہے  تاکہ تم شکر ادا کرتے رہو۔(المائدہ آیت۔6

الدعاء
یا اللہ تعالی مجھے کتاب و سنت پر عمل کرنے میں پختہ تر کردے
جنت کا مختصر تعارف

جـــنت میں بیماری بــڑھاپا اور مـــوت نہیں ہوگی(مسلم) 

جــنت کے سو(100) درجـــات ہیں، ہر درجــــہ کے درمیان زمین و آسمان کے بــرابر فاصـــلہ ہے(ترمذی) 

جـــنت کے پھلوں کا ایک خــوشہ زمین و آسمان کی ساری کی ساری مخـــلوق کے کھانے سے بھی ختم نہیں ہوگا (احمد

جـــنت میں ایک درخت کا سایہ اس قدر طـــویل ہوگا کہ اس کے سائے میں ایک (گھوڑ) سوار ســو (100)سال تک چلتا رہے تب بھی سایـــہ خـــتم نہیں ہو گا (بخاری

جــنت میں کــمان برابر جگہ ساری دنیا اور دنیا بــھر کی تمام نعمتوں سے زیادہ قیمتی ہے۔(بخاری

حــوضِ کوثر پر سونے اور چـــاندی کے پیالے ہوں گے جن کی تعداد آسمان کے ســتاروں کے برابر ہو گی(مسلم

اللّٰھم انا نسئلک الجنــــة ونعوذبک من النار
آمین
فرامین نبوی الشریف

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:

جس نے گھر میں وضو کیا اور بہت اچھا وضو کیا پھر مسجد میں حاضر ہوا. وہ اللہ کا مہمان ہے اور میزبان پر یہ حق ہے کہ وہ اپنے مہمان کی عزت کرے(طبرانی

حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا جس نے اپنے گھر میں وضو کیا پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں گیا تاکہ اللہ کے عائد کردہ فرائض میں سے کوئی فرض ادا کرے تو اس کے قدم کا معاملہ ایسا ہو گا کہ ایک قدم پر ایک گناہ معاف ہوتا ہے اور دوسرے قدم پر ایک درجہ بلند ہو گا(مسلم

حضرت ابو موسی کہتے ہیں نبی کریم نے فرمایا 
نماز کا سب سے زیادہ ثواب اسے ملتا ہے جو سب سے زیادہ فاصلے سے چل کر آتا ہے اور پھر اسے جو باقی لوگوں سے زیادہ فاصلے سے آتا ہے(بخاری
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

"اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأُنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ"،
اے رب کریم
اے رب العالمین
اے رحمن الرحیم
اے مالک یوم الدین
ہم تیرے شکر گزار بندے تجھے تیری کبریائی کا واسطہ دیتے ہیں کہ اسلام کے جو انعامات تو نے ہمیں عطا کۓ ہیں وہ ہم سے نہ چھین
اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ

یا اللہ ہم سے جو خطائیں، گناہ سرزد ہو گۓ ہیں وہ سب ہمیں معاف کر دے اور ہمارے دلوں سے یہ ان دیکھا سا خوف دور کر دے۔
ہم تجھ سے بخشش کی بھیک مانگتے ہیں ہماری دعائیں قبول فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
دکھ تکلیف اور پریشانی کے وقت کی دعاء

1۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے:

«يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ»

 ”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں(ترمذی۔3524

2- بڑھاپے میں وسیع رزق کیلۓ دعاء

"اللھم اجعل اوسع رزقک علی عند کبر سنی وانقطاع عمری"

اے اللہ! مجھ پر میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک اپنا رزق کشادہ رکھنا۔ آمین

الدعاء
یا اللہ تعالی مجھے وہ نعمتیں عطا فرما جو نہ تو کبھی بدلیں اور نہ ہی زائل ہوں۔

یا اللہ میں تجھ سے نفع بخش علم، وسیع رزق، مقبول عمل اور ہر بیماری سے شفاء کا سوال کرتا ہوں۔

الھمہ آمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
"أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَيْهِ"

''استغفار'' کے معنی ہیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور بخشش طلب کرنا۔

توبہ کا طریقہ
 
نماز پڑھکر ایک بار اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کا اعتراف کریں، اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم کریں، صدقِ دل سے یہ الفاظ ادا کریں

"أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّيْ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّأَتُوْبُ إِلَيْهِ

میں اپنے پروردگار سے اپنے تمام گناہوں کی معافی طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں

الدعاء
اے دلوں کے بھیدوں کو جاننے والے رب، میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ جن کاموں سے تو نے منع فرمایا ہے انھیں آئندہ نہیں کرونگا۔ اے رحمن الرحیم میری توبہ قبول فرما۔آمین
میری دعاء
اے اللہ: مجھ پر تیرے بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیرے درمیان ہیں اور بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں

اے اللہ! ان میں سے جن کا تعلق صرف تیری ذات سے ہو ان کی کوتاہی کی مجھے معافی دے اور جن کا تعلق مخلوق سے بھی ہو ان کی فروگذاشت کی معافی کا تو ذمہ دار بن جا۔

 اے اللہ مجھے رزق حلال عطا فرما اور تیری فرمابرداری کی توفیق عطا فرما کر اپنے فضل سے بہرہ مند فرما کر اپنے سوا دوسروں سے مجھے مستغنی کر دے

اے وسیع مغفرت والے، اے اللہ، بےشک تیری ذات بڑی عزت والی ہے اور اے اللہ تو بڑا با وقار ہے بڑا کرم والا ہے اور بڑی عظمت والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے سو میری خطاؤں کو بھی معاف کر دے۔
آمین یا رب العالمین
نبی کــریم ﷺ پر درود ابراہمیی پڑھنے کے فــضائل

❶درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل ہوتا ہے

❷ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں

❸دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں

❹ دس گناہ معاف ہو جاتے ہیں

❺دس درجات بلند کردیے جاتے ہیں

❻دعاسے پہلے درود شریف پڑھنے سے دعاء کی قبولیت کا امکان زیادہ ہوتا ہے

❼ اذان کے بعد کی مسنون دعاء سے پہلے درود شریف پڑھا جائے تو قیامت کے روز آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی

❽درود شریف پڑھنے سے مجلس بابرکت ہو جاتی ہے

❾جب انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے اسکی تعریف کرتا ہے

❿درود شریف پڑھنے والے شخص کی عمر اس کے عمل اور رزق میں برکت آتی ہے
حضرت ابراہیم علیہ سلام کی جاری کردہ چار سنتیں

حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ سلام نے سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی، سب سے پہلے ختنہ کی، سب سے پہلے موچھیں کتروائیں، سب سے پہلے سفید بال دیکھے اور عرض کیا
یا اللہ! یہ کیا ہے؟
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا۔
 یہ عزت اور وقار ہے 
حضرت ابراہیم نے فرمایا
میرے رب ! میری عزت اور وقار میں اضافہ فرما(رواہ مالک

پائجامہ پہننا سنت ابراہیمی اور سنت محمدی ہے

حضرت سوید بن قیس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور پائجامہ خرید فرمایا(ابن ماجہ

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں انبیاء اکرام کی سنت سے محبت کرنے والا بنا دے۔آمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
 صلہ رحمی رزق میں اضافہ اور درازی عمر کا سبب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمردراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔ (بخاری 5986)


غریبوں کی دعاء باعث فراخی رزق ہے

 سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ انہیں دوسرے بہت سے صحابہ پر
 (اپنی مالداری اور بہادری کی وجہ سے)  فضیلت حاصل ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ صرف اپنے کمزور معذور لوگوں کی دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ کی طرف سے مدد پہنچائے جاتے ہو اور ان ہی کی دعاؤں سے رزق دئیے جاتے ہیں۔ (بخاری2896

 حضرت اسماء کہتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا(بخاری 1433)
اسلام، کافر والدین سے بھی صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے

 حضرت اسماء بنت ابی بکر کہتی ہیں کہ قریش سے جس زمانہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(حدیبیہ کی)  صلح کی تھی، اسی مدت میں میری والدہ(قتیلہ)اپنے باپ(حارث بن مدرک)  کو ساتھ لے کر میرے پاس آئیں، وہ اسلام میں داخل نہیں ہوئی تھیں۔ (عروہ نے بیان کیا کہ)  اسماء رضی اللہ عنہا نے اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ! میری والدہ آئی ہوئی ہیں اور مجھ سے رغبت کے ساتھ ملنا چاہتی ہیں، تو کیا میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں! ان کے ساتھ صلہ رحمی کر(بخاری 3183

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں تیرے حقوق کے ساتھ ساتھ تیری مخلوق کے حقوق (العباد) بھی پورے کرنے کی توفیق دے(آمین 
حکمت بھری باتیں

اے لوگو جو ایمان لائے ہو اس میں سے خرچ کرو جو ہم نے تمہیں رزق دیا ہے، اس سے پہلے کہ وہ دن آئےجس میں نہ کوئی تجارت ہو گی اور نہ کوئی دوستی اور نہ کوئی شفارش اور کافر ہی ظالم ہیں (القرآن

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے لقطہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا تم ایک سال تک اس کی تشہیر کرو اگر اس کا ڈھونڈنے والا آ جاۓ تو اس کے حوالہ کر دو، ورنہ اسکی تھیلی اور سر بندھن کی پہچان رکھو اور پھر اسے کھا جاؤ۔
اب اگر اس کا ڈھونڈنے والا آ جاۓ تو اسے (اس کی قیمت) ادا کر دو
(ابی داؤد706

مسئلہ
لقطہ یعنی کسی کی کھوئی ہوئی شے کھانے سے پہلے اس کا پانچواں حصہ اہلبیت سیدگھرانے
کا ہے انھیں دو(حوالہ آیت خمس)

الدعاء
یا اللہ ہمیں کتاب و سنت پر عمل کی توفیق دے
احترام آدمیت جاتا رہا۔

فرمان نبوی ہے 
جس کا اخلاق اچھا اس کا ایمان اچھا۔
یاد رہے کہ جب لیڈر گھٹیا زبان استعمال کریں گے تو عوام کا اخلاق گر جاۓ گا اور جو قومیں بد اخلاق ہو جاتی ہیں وہ دنیا کی نظروں سے گر جایا کرتی ہیں۔

ہمارے آقا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دشمنوں نے پتھر بھی مارے تو جوابا" آپ نے دعائیں دئیں۔

انسان کو انسان کا خون بہانے سے روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ انسان کے احترام اور اس کے وقار کو بحال کیا جائے۔ جب تک آدمیت کا احترام اور اس کی عزت پامال ہوتی رہے گی انسانی خون بھی ارزاں رہے گا۔

آئیں پیارے نبی کی سنتوں کو زندہ کریں

احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
بیماروں کی شفایابی کی مسنون مجرب دعاء

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے بعض  (بیماروں)  پر یہ دعا پڑھ کر دم کرتے اور اپنا داہنا ہاتھ پھیرتے اور یہ دعاء پڑھتے۔

«اللهم رب الناس أذهب الباس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ اشفه وأنت الشافي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ لا شفاء إلا شفاؤك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ شفاء لا يغادر سقما» 

”اے اللہ! لوگوں کے پالنے والے! تکلیف کو دور کر دے، اسے شفاء دیدے تو ہی شفاء دینے والا ہے۔ تیری شفاء کے سوا کوئی شفاء نہیں، ایسی شفاء  (دے)  کہ کسی قسم کی بیماری باقی نہ رہ جائے۔“

 سفیان ثوری نے بیان کیا کہ میں نے یہ دعاء منصور بن معتمر کے سامنے بیان کی تو انہوں نے مجھ سے یہ ابراہیم نخعی سے بیان کی، ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسی طرح بیان کی۔ (بخاری 5743)
 اپنے رستے بستے گھر اجڑنے سے بچائیں

 اپنی ازدواجی زندگی کو کتاب وسنت کے مطابق بسر کریں اور اپنے معاشرتی مسائل کا پرامن حل گھر کے بڑوں کے مشوروں سے کریں اور اگر خدا نخواستہ زندگی میں الجھاؤ آجاۓ تو گھر کے بڑوں کو آگے لائیں تاکہ یہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوۓ مسائل کو حل کریں کیوں کہ کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو باہمی حل نہ

حالات سے سمجھوتہ کرنا سیکھیں اور اپنے گھر کو اجڑنے سے بچائیں اگر ازدواجی زندگی نہ چل پاۓ تو باہمی افہام و تفہیم سے کچھ عرصے کےلئے علیحدگی اختیار کرلیں لیکن اپنی زندگیاں اجیرن نہ کریں اور اگر طلاق دینا ناگزیر ہو تو ایک طلاق سے علیحدگی اختیار کر لیں۔
اس کا فائدہ یہ ہے کہ مرد اور عورت اگر آئندہ کبھی دوبارہ نکاح کرنا چاہیں تو بلا تردد کر سکتے ہیں
یہ دس خوبیاں اپنے اندر آپ پیدا کرلیں، جنت فردوس آپکی ہوئی (سورۃ المومنؤن1تا 10)

مومنین کی دس خوبیاں

1۔ یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کر لی۔

2۔ جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں۔

3۔ جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

4۔ جو زکوۃ ادا کرنے والے ہیں۔

5۔ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

6۔ بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں۔

7۔ جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کر جانے والے ہیں۔

8۔ جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

9۔ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں

10۔ یہی ہیں جو جنت فردوس کے وارث ہونگے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

الدعاء
یا اللہ ہمیں جنت الفردوس عطا فرما (آمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سوال:
اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا پڑھے؟

جواب:
اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ دعاء کو یاد کرے اور جب تک دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اس کی جگہ یہ پڑھ لے :

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرة 2 : 201)

’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں (بھی) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھo‘‘

اور اگر یہ دعا بھی نہ یاد ہو تو تین مرتبہ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَنَا پڑھ لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب

الدعاء
یا اللہ ہمیں ایسا حافظہ عطا فرما کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مسنون دعائیں ازبر یاد کرلیں

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
دعائے قنوت مسنونہ

یہ دعاۓ قنوت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ کو سکھائی تھی۔

دعاۓ قنوت
«اَللّٰھُمَّ اھْدِنِيْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِيْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِيْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِيْ فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِيْ شَرَّ مَاقَضَیْتَ فَإنَّکَ تَقْضِيْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ إنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ»
(صحیح ترمذی:۳۸۳،بیہقی

الدعاء
یا اللہ ہمیں ایسا حافظہ عطا فرما کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مسنون دعائیں ازبر یاد کرلیں

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
مصیبت میں دعاء

جب اُمّ ِ سلمہ رضی اللّہ عنہا کی عدّت ختم ھوئی تو رسول اللّہ ﷺ نے اُن سے نکاح فرما لیا حضرت اُمّ ِ سلمہ رضی اللّہ عنہا خود فرماتی ھیں کہ رسول اللّہ 
ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی مُسلمان کو کوئی مُصیبت پہنچے اور وہ اللّہ کے فرمان کے مُطابق یہ پڑھے

اِنّاللهِ وَ اِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون ، اَللّٰھُمَّ اَجِرنِی فِی مُصِیبَتی وَاخلِف لِی خَیرًامّنھَا

ھم اللّہ ھی کے لئے ھیں اور ھمیں اللّہ ھی کی طرف لوٹ کر جانا ھے، اے اللّہ میری مُصیبت میں مُجھے ثواب دے اور اس سے بہتر اس کا بدل عطا فرما۔

جب ابو سلمہ رضی اللہ کی وفات ھوئی تو میں نے یہ دُعا پڑھ لی جس کا نتیجہ یہ ھوا کہ اللّہ تعالٰی نے ابو مسلمہ رضی اللّہ عنہُ کے بعد آنحضرت ﷺ کے نکاح میں آنے کا شرف عنایت فرمایا۔
 وباء پھیل جائے تو کیا کریں

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے طاعون کے متعلق پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ عذاب تھا اور اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے اسے بھیجتا تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اسے مومنوں کے لیے رحمت بنا دیا، کوئی بھی بندہ اگر کسی ایسے شہر میں ہے جس میں طاعون کی وباء پھوٹی ہوئی ہے اور اس میں ٹھہرا ہے اور اس شہر سے بھاگا نہیں صبر کئے ہوئے ہے اور اس پر اجر کا امیدوار ہے اور یقین رکھتا ہے کہ اس تک صرف وہی چیز پہنچ سکتی ہے جو اللہ نے اس کی تقدیر میں لکھ دی ہے تو اسے شہید کے برابر ثواب ملے گا(بخاری۔6619)

الدعاء
یا قادر مطلق ہمیں دور حاضر کی وباء کرونا سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین

تبصرے