فرقہ پرستی سے اجتناب کریں

فرقہ پرستی سے اجتناب کریں

یہ سچ ہے کہ اللہ تعالی فرقہ پرستی کو ہرگز پسند نہیں کرتا.

حکم ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو.

ارشاد باری تعالی ہے
"منافقین کی طرح نہ ہو جانا جنھوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا"

ایک او مقام پر فرقوں کے بارے میں ارشاد باری تعالی ہے.

"جس فرقے کے پاس جو ہے وہ اسی میں خوش ہے"

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ کتاب اللہ اور میری سنت اور انھیں پر عمل کرنا اسلام ہے

اب صرف واپسی کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اپنے اصل کی طرف لوٹ جائیں اور مناسب یہ ہو گا کہ ہم چھوڑیں فرقوں کو اور زمانہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ اکرام کے دین کو اپنائیں اور اسی میں فلاح دارین ہے

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمارے اختلافات ختم فرما دے اور کتاب اللہ اور سنت رسول پر عمل کرنے والا بنا دے۔

یا اللہ تعالی مسلمانوں کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال فرما دے اور ہم سب مسلمانوں کو نیک اور ایک بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comفرقہ

تبصرے