صلہ رحمی رزق میں اضافہ اور درازی عمر کا سبب ہے
صلہ رحمی رزق میں اضافہ اور درازی عمر کا سبب ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمردراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔ (بخاری 5986)
غریبوں کی دعاء باعث فراخی رزق ہے
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ انہیں دوسرے بہت سے صحابہ پر
(اپنی مالداری اور بہادری کی وجہ سے) فضیلت حاصل ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ صرف اپنے کمزور معذور لوگوں کی دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ کی طرف سے مدد پہنچائے جاتے ہو اور ان ہی کی دعاؤں سے رزق دئیے جاتے ہیں۔ (بخاری2896
حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنہ کہتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا(بخاری 1433)
الدعاء
یا اللہ تعالی میری خطائیں معاف کر دے، میرے اہل خانہ کے رزق میں اضافہ و برکت فرما، مجھے صحت و عافیت والی زندگی عطا فرما، ہر قسم کی بیماری سے محفوظ فرما، مجھے تیری راہ میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرما اور میری دعائیں قبول فرما۔
آمین یا رب العالمین۔
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے