جنت کا مختصر تعارف

جنت کا مختصر تعارف
احادیث کی روشنی میں

جـــنت میں بیماری بــڑھاپا اور مـــوت نہیں ہوگی(مسلم)

اگر ایک جــنتی اپنے کنگـن سمیـت (دنیا میں) جـھانک لے تو ســورج کی روشنی کو اس طرح خـــتم کر دے گا جــس طــرح ســـورج کی روشنی تاروں کو خـــتم کر دیتی ہے(ترمذی ) 

اگر جنتی خــــاتون دنیا میں ایک دفــعہ جھانک لے تو مشـــرق و مغــرب کے درمیان ہر چیــز کو روشــن کر دے اور (ساری فضا کو)خــوشبو سے معطــر کر دے
(بخاری

جــنت کے محـــلات سـونے اور چــاندی کی اینٹوں سے بنے ہیں، اس کا گارا تیــز خوشبو والا مِسک ہے، اس کے سنگریزے مــــوتی اور یاقـــوت کے ہیں اور ا س کی مٹی زعفــــران کی ہے(ترمذی

جــنت کے سو(100) درجـــات ہیں، ہر درجــــہ کے درمیان زمین و آسمان کے بــرابر فاصـــلہ ہے (ترمذی

جـــنت کے پھلوں کا ایک خــوشہ زمین و آسمان کی ساری کی ساری مخـــلوق کے کھانے سے بھی ختم نہیں ہوگا (احمد)

جـــنت میں ایک درخت کا سایہ اس قدر طـــویل ہوگا کہ اس کے سائے میں ایک (گھوڑ) سوار ســو (100)سال تک چلتا رہے تب بھی سایـــہ خـــتم نہیں ہو گا (بخاری

جــنت میں کــمان برابر جگہ ساری دنیا اور دنیا بــھر کی تمام نعمتوں سے زیادہ قیمتی ہے۔(بخاری

حــوضِ کوثر پر سونے اور چـــاندی کے پیالے ہوں گے جن کی تعداد آسمان کے ســتاروں کے برابر ہو گی (مسلم)

الدعاء
اللّٰھم انا نسئلک الجنــــة ونعوذبک من النـــار.
یا اللہ تعالی میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم کی آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ آمین

یا حیئ و یا قیوم 
میں تیری جنت کا طلبگار ہوں۔ برحتک استغیث۔

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے