میت کو غسل دینے والے پر غسل اور کاندھا دینے پر وضو
میت کو غسل دینے والے پر غسل اور کاندھا دینے والے پر وضوء (واجب)
۔
آج کل "کرونا" وائرس
کیوجہ سے بہت سی اموات ہو رہی ہیں اور مردے نہلانے والوں پر لازم ہو گیا ہے کہ "کرونا" سے مرنے والے مردے کو غسل دینے کے بعد وہ شخص خود بھی غسل کرے اور اپنے آپ کو سنیٹائز کرے اور یہی کیفیت جنازہ اٹھانے والوں پر بھی لازم آتی ہے کہ وہ جنازے کو کاندھا دینے کے بعد وضوء کریں کیونکہ جنازہ کرونا وائرس سے آلودہ بھی ہو سکتا ہے
قربان جاؤں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دور اندیشی پر۔
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”میت کو نہلانے سے غسل اور اسے اٹھانے سے وضوء (واجب) ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے۔
۲- اس باب میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور عائشہ رضی الله عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں،(رواہ ترمذی 993)
الدعاء
یا اللہ تعالی ہم سب کو کرونا کے موذی مرض سے محفوظ فرماء۔۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comم
تبصرے