اسلام میں چار بیویوں کی اجازت ہے

اسلام میں چار بیویوں کی اجازت ہے

حضرات گرامی
چار بیویوں کی اجازت اس شرط پر ہے کہ اگر آپ ان میں انصاف کر سکو وگرنہ ایک ہی کافی ہے۔

ہمارے اکثر و بیشتر مرد حضرات دل میں یہ خواہش ضرور رکھتے ہیں۔ مگر۔۔۔۔
فرض نماز پڑھتے نہیں۔
روزے رکھتے نہیں۔
زکواۃ دیتے نہیں۔
انصاف کرتے نہیں۔
حلال رزق کماتے نہیں۔
غیر شرعی کام کرتے ہیں
حرام کھاتے ہیں۔
قرض لیکر دیتے نہیں۔
لوگوں کا مال غصب کرتے ہیں۔

لیکن شادیاں چار کرنا چاہتے ہیں؟
تاکہ نبی کی سنت پر عمل ہو جاۓ۔

ذرا سوچو!
بس یہی ایک سنت رہ گئی ہے جو کہ آپ لوگ چسکے لینے کے لئے پوری کرنا چاہتے ہیں۔

بھائیو!
آخرت کی فکر کرتے ہوۓ شریعت محمدی پر عمل کریں۔ اپنی دینی اور دنیاوی ذمہ داریاں نبھائیں۔
پھر اگر ہمت ہے تو بسم اللہ کریں۔

شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات۔

داعی الی الخیر
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com

تبصرے