تین کبیرہ گناہ جن پر حد قائم ہوگی

تین کبیرا گناہ جن پر حد قائم ہو گی

حضرت عثمان بن ابی شیبہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟

فرمایا یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے.

پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟

فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں گے۔

میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟ فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرو(بخاری 4477

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں کبائر سے بچا اور میرے وطن کے حکمرانوں کو پاکستان میں 
 شرعی قانون نافذ کرنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. comت

تبصرے