نیک بننے کےلئے اپنی خلوتیں پاک رکھیں
نیک بننے کےلئے اپنی خلوتیں پاکیزہ کریں
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مسلم شریف سے روایت کا مفہوم ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں اپنی امت کے ان لوگوں کو جانتا ہوں جو بڑے بڑے پہاڑ کی چوٹیوں جیسے نیک اعمال لے کر آئیں گے مگر ان کے یہ نیک اعمال اللہ تعالی غبار کی مانند اڑا دیں گے
صحابہ اکرام ڈر گۓ اور پوچھنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ کون لوگ ہونگے ان کی نشانیاں بتلا دیں کہیں ہم تو ان میں شامل نہیں ہیں تو آپ نے فرمایا وہ بھی آپ جیسے ہی ہونگے ان کے اعمال اور
معمولات بھی آپ جیسے ہونگے مگر وہ تنہائیوں میں اللہ تعالی کی حرمتوں کو پامال کریں گے۔(استغفرالللہ)
خواتین و حضرات یہ حدیث موجودہ انٹرنیٹ کے دور میں بڑی سمجھ میں آتی ہے۔ خلوت میں موبائل کی دنیا آپ کے ہاتھ میں اور آپ کو روکنے والا بھی کوئی نہیں۔ بس برائی میں پھنسنا یا بچنا آپ کی اپنی صوابدید ہے۔
الدعاء
یا اللہ تعالی میں تجھ سے کانوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں، آنکھوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں زبان کے شر سے پناہ مانگتا ہوں، دل کے شر سے پناہ مانگتا ہوں، اور اپنی شرمگاہ کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
یا اللہ مجھے ہر قسم کے گناہ سے محفوظ فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے