غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی میں ملاقات
غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنا کبیره گناه ھے
دلیل
حضرت عقبه بن عامر سے روایت ھے که رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
عورتوں کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنے سے باز رھو- ایک انصاری نے عرض کیا یا رسول الله دیور (یا جیٹھ) کے بارے میں کیا حکم ھے آپ نے فرمایا وه تو موت ھے (رواه بخاری)
حضرت عقبه بن عامر سے روایت ھے که نبی اکرم نے فرمایا
کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت میں جمع نھیں ھوتا مگر ان کے ساتھ تیسرا شیطان ھوتا ھے (رواه ترمذی)
نوٹ
اگر ھم اسلام کے دیۓ گۓ اصول پرده پر مکمل عمل کریں تو معاشره بہت سی برائیوں سے پاک ھو سکتا ھے مگر ھماری روزمره زندگی پر TV کے برے اثرات مرتب ھو رھے ھیں کمرشلز کی صورت میں بے حیائی دھیرے سے مسلمان گھرانوں میں کب داخل ھوئی اس کی ھمیں خبر بھی نه ھوئی.
مسلمانو!
اسلام کی طرف لوٹ آؤ!
کہیں ایسا نه ھو که ھم اتنی دور نکل جائیں جہاں سے واپسی ممکن نه رھے علماء اکرام نماز روزے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا بھی درس دیں.
داعی الی الخیر
انجینیئر نذیر ملک
Please visit us at www.nazirmalik.com
تبصرے