ایک قدم اور آگے
ایک قدم اور آگے
السلام علیکم ورحمۃ
الحمدللہ۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری ایک اور کامیابی سامنے آئی ہے کہ جو پوسٹس آپکو بھجواتا ہوں وہی پوسٹ سرگودھا کے ایک مقامی اخبار " وفد " میں اگلے دن شائع ہو جاتی ہے۔
جو قارئین کرام میری پوسٹ اخبار میں پڑھنا چاہیں وہ اگلے روز "وفد" اخبار میں پڑھ سکتے ہیں۔
الحمدللہ اس سے قبل بھی لوکل، نیشنل اور انٹرنیشنل اخبار و جرائد میں میرے مذھبی کالم شائع ہوتے رہے ہیں جن پر دو بار گورنر ایوارڈز وصول کر چکا ہوں اور الحمدللہ تین سو سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں
مذید برآن انٹرنیٹ پر میرا ایک ذاتی بلاگ بھی موجود ہے جس پر میرے دو ہزار سے زائد آرٹیکلز موجود ہیں اور علوم دینیہ کے شائقین اپنی علمی تشنگی کو اس بلاگ سے بخوبی تسکین حاصل کر سکتے ہیں
بلاگ کو "لاگ ان" کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ایڈریس یاد رکھیں
www.nazirmalik.com
یاد رہے کہ آجتک میرے جتنے بھی وٹسایپ پوسٹ ہو چکے ہیں وہ اس بلاگ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ سب کچھ اللہ تعالی کی دین ہے اور میرے رب کا فضل ہے۔
یا اللہ تعالی تیرا کھرب کھرب بار شکر ہے کہ مجھ بندہ ناچیز سے دین کا یہ کام لے رہا ہے۔
تندی باد مخالف سے نہ گبھرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے۔
احقر الناس
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
تبصرے