جادو کے زور پر دو سوکنوں کا قتل

*جادو کے زور پر دو سوکنوں کا قتل

 جنوری 20، 2021


انجینیئر نذیر ملک
سرگودھا

یہ روز روشن کی طرح سچ ہے کہ ایک شفاک عورت نے اپنی ہونے والی دو سوکنوں کا جادو کے زور پر اپنے عامل سے ان کے گھروں میں آگ لگوا کر قتل کروایا اور کسی کو کانوں کان خبر تو کیا ہونی تھی شک تک نہ ہوا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون کا اس دنیا میں کیا حشر ہو گا اور آخرت میں کیا انجام ہو گا؟
 کیا یہ قتل عمداً نہیں ہے؟

 کیا دنیاوی قانون اس کی کوئی سزا تجویز کرتا ہے؟

 مسند احمد میں مرقوم ہے کہ ہر جادوگر کو قتل کر دو۔

بخاری شریف کی روایت ہے کہ سات مہلک کاموں سے بچو:

1) ﷲ کے ساتھ شرک

2) جادو

3) حرام کی ہوئی جان کو نا حق قتل کرنا

4) یتیموں کا مال کھانا

5) کفار سے مقابلہ کے دن پیٹھ پھیرنا

6) پاک دامن عورتوں پر تہمت

7) سود خوری

*جادو*
* اور وہ خوب جانتے ہیں کہ اس جادو کو خریدنے والے کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ (سورۃ بقرہ)

* ہر جادوگر مرد اور عورت کو قتل کر دو۔ (مسند احمد)

* جس نے کسی نجومی کے پاس جا کر کچھ دریافت کیا اور اس کی بتائی ہوئی بات کو سچ سمجھا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہ ہو گی۔

* جو جادو کرے یا کرائے اس نے اس دین کا انکار کیا جو محمد عربی ﷺ پر نازل ہوا۔

* جادو کو برحق جاننے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔

 الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں ہر قسم کے ظاہری اور باطنی صغیرہ و کبیرہ گناہ سے بچا۔

یا اللہ ہم تیری پناہ مانگتے ہیں

 وَ مِنۡ  شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الۡعُقَدِ ۙ﴿۴﴾

اور گرہ(لگا کر ان)  میں پھونکنے والیوں کے شر سے(بھی)  
(سورۃ الفلق آیت نمبر 4)

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 03008604333

تبصرے