بیماروں کی شفایابی کیلئے مجرب مسنون دعاء

بیماروں کی شفایابی کی مسنون مجرب دعاء

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے بعض  (بیماروں)  پر یہ دعا پڑھ کر دم کرتے اور اپنا داہنا ہاتھ پھیرتے اور یہ دعاء پڑھتے۔

«اللهم رب الناس أذهب الباس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ اشفه وأنت الشافي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ لا شفاء إلا شفاؤك،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ شفاء لا يغادر سقما» 

”اے اللہ! لوگوں کے پالنے والے! تکلیف کو دور کر دے، اسے شفاء دیدے تو ہی شفاء دینے والا ہے۔ تیری شفاء کے سوا کوئی شفاء نہیں، ایسی شفاء  (دے)  کہ کسی قسم کی بیماری باقی نہ رہ جائے۔“

 سفیان ثوری نے بیان کیا کہ میں نے یہ دعاء منصور بن معتمر کے سامنے بیان کی تو انہوں نے مجھ سے یہ ابراہیم نخعی سے بیان کی، ان سے مسروق نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسی طرح بیان کی۔ (بخاری 5743)

الدعاء
یا اللہ تعالی اس مسنون دعاء کے وسیلے سے مجھے ہر قسم کی بیماری سے محفوظ فرما۔ میرے اور میرے سب گھر والوں کے جسم میں جو بھی بیماریاں ہیں ان سے شفا کاملہ عاجلہ عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء احقر الناس

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے