رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رات کے معمولات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رات کے معمولات
حضرت غضیف بن الحاث نے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا:
آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے پہلے حصہ میں غسل جنابت کرتے ہوئے دیکھا ہے یا آخری حصہ میں؟
کہا: کبھی آپ رات کے پہلے حصہ میں غسل فرماتے، کبھی آخری حصہ میں،
میں نے کہا: اللہ اکبر! شکر ہے اس اللہ کا جس نے اس معاملہ میں وسعت رکھی ہے۔
پھر میں نے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کے پہلے حصہ میں وتر پڑھتے دیکھا ہے یا آخری حصہ میں؟
کہا: کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے پہلے حصہ میں پڑھتے تھے اور کبھی آخری حصہ میں،
میں نے کہا: اللہ اکبر! اس اللہ کا شکر ہے جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی ہے۔
پھر میں نے پوچھا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن زور سے پڑھتے دیکھا ہے یا آہستہ سے؟
کہا: کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم زور سے پڑھتے اور کبھی آہستہ سے، میں نے کہا: اللہ اکبر! اس اللہ کا شکر ہے جس نے اس امر میں وسعت رکھی ہے۔ (ابوداؤد 226)
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم والے معمولات پر عمل کرنے والا بنادے۔
اے میرے رب مجھے "لوڑ دی تھوڑ" نہ دینا۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئرنذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell: 0923008604333
تبصرے