مصیبت میں اللہ تعالی سے مدد کی دعاء
مصیبت میں اللہ تعالی سے مدد کی دعاء
جب اُمّ ِ سلمہ رضی اللّہ عنہا کی عدّت ختم ھوئی تو رسول اللّہ ﷺ نے اُن سے نکاح فرما لیا۔
حضرت اُمّ ِ سلمہ رضی اللّہ عنہا خود فرماتی ھیں کہ رسول اللّہ
ﷺ نے فرمایا کہ جس کسی مُسلمان کو کوئی مُصیبت پہنچے اور وہ اللّہ کے فرمان کے مُطابق یہ پڑھے
اِنّاللهِ وَ اِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون ، اَللّٰھُمَّ اَجِرنِی فِی مُصِیبَتی وَاخلِف لِی خَیرًامّنھَا
ھم اللّہ ھی کے لیئے ھیں اور ھمیں اللّہ ھی کی طرف لوٹ کر جانا ھے، اے اللّہ میری مُصیبت میں مُجھے ثواب دے اور اس سے بہتر اس کا بدل عطا فرما۔
جب ابو سلمہ رضی اللّہ عنہُ کی وفات ھوئی تو
میں نے یہ دُعا پڑھ لی، جس کا نتیجہ یہ ھوا کہ اللّہ تعالٰی نے ابو سلمہ رضی اللّہ عنہُ کے بعد آنحضرت ﷺ کے نکاح میں آنے کا شرف عنایت فرمایا۔ (سبحان اللہ)
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمارے گھروں میں خیر و برکت، رزق میں فراوانی اور ہر بیماری سے حفاظت و شفاء عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com
تبصرے