بابا جی کہتے ہیں

بابا جی کہتے ہیں۔

تدوین:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

علم کسی کی میراث نہیں ہوتا جو جتنی محنت کرے گا اتنا پا لے گا۔

یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے مگر یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے۔

دنیا کے تکبر سے انسان اتنا برباد نہیں ہوتا۔۔۔
جتنا دین کے تکبر سے برباد ہوتا ہے۔
اپنے آپ کو ایسا نیک مت سمجھیں کہ آپکو ہر بندہ ہی گناہگار نظر آنے لگے۔

گناہ سے نفرت کرو مگر گناہگار سے نہیں۔

انسان کی اصلیت میں نسل کا بڑا اثر دخل ہوتا ہے
جاٹ اگر سونے کا بھی ہو جاۓ مگر اسکی مقعد پیتل کی رہتی ہے۔

سنی ہوئی بات اور سیکھا ہوا کام کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔

دین منطق نہیں، دلیل مانتا ہے۔
نواقص وضوء میں ریح مقعد سے خارج ہو اور دھوئیں منہ اسکا کوئی منطق نہیں بنتا۔
مجرم جرم کر کے بھی بری۔۔۔۔کیونکہ حکم یہی ہے۔

مرد اگر عورت کوپھسلانا چاہے قطعا" نہیں پھسلا سکتا مگر عورت اگر مرد کو پھسلانا چاہے تو مرد بچ نہیں سکتا کیونکہ ہر مرد یوسف نہیں ہو سکتا سلام اللہ علیہ۔

انسان کا جب ضمیر مردہ ہو جاتا ہے تو اسے حلال و حرام کی تمیز نہیں رہتی اور اس مقام پر انسان اور حیوان میں فرق مٹ جاتا ہے۔

انسان جب لقمہ حرام کھاتا ہے تو اس کے خون میں حرام سرایت کر جاتا ہے جوکہ اسکی نسلوں میں نفوذ پذیر ہو جاتا ہے

حیوان کی ضرورت اس پیٹ پوٹہ بھرنے پر ختم ہو جاتی ہے مگر انسان کی ضرورت اس کا پیٹ بھرنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔

تلقین:
اے ایمان والو!
تنہائیوں میں اللہ تعالی کی حرمتوں کو پامال مت کریں۔ نیک بننے کے لئے اپنی خلوتیں بھی پاکیزہ کریں۔

الدعاء۔
یا اللہ تعالی میں تجھ سے کانوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں، آنکھوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں زبان کے شر سے پناہ مانگتا ہوں، دل کے شر سے پناہ مانگتا ہوں،  اور اپنی شرمگاہ کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
یا اللہ مجھے ہر قسم کے گناہ سے محفوظ فرما۔

آمین یا رب العالمین

طالب الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik. com

تبصرے