اجتماعی درود شریف اک نیا رواج

*اجتماعی درود شریف*

12 فروری 2021

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ

*غور طلب اہم بات*

سوشل میڈیا پر ہمیں اکثر یہ میسیج ملتا ہے کہ ہم پچاس کھرب درود شریف کا تحفہ نبی کریم کو بھیجنا چاہتے ہیں اور آپ درود شریف پڑھ کر اس میسیج کو آگے پہنچائیں۔

کوئی ہمیں بتلاۓ کہ پچاس کھرب مرتبہ درود  شریف بھجنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کیا فائدہ ہو گا؟

  دور حاضر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اجتماعی درود شریف بھیجنے کا رواج چل نکلا ہے۔
دراصل یہ انٹرنیٹ دور کے ایجاد کردہ جدید فارمولے ہیں وگرنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام کے زمانے میں ایسا کوئی رواج نہ تھا ہر شخص فردا" فردا" نبی کریم پر کثرت سے درود شریف بھیجا کرتا تھا کیونکہ یہ اللہ تعالی کا حکم ہے(القرآن)

یاد رہے کہ ہمارے درود شریف پڑھنے کا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا بلکہ اس کا ثواب بھی ہمیں ہی ملتا ہے۔

انفرادی طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایک بار درود شریف پڑھنے سے۔۔۔۔۔
 
1۔ دس نیکیاں ہمارے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں۔

2۔ ہمارے دس گناہ معاف
کر دیۓ جاتے ہیں۔ 

3۔ ہمارے دس درجے بلند کر دیۓ جاتے ہیں

4۔ اللہ تعالی کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں
(مفہوم احادیث)

ثواب کمانے کے  یہ خود ساختہ اور بے بنیاد جدید طریقے ہیں جن کی دین میں کوئی اصل نہیں۔

آیۓ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں کو ترویج دیں اور بدعات سے اجتناب برتیں تاکہ ہم آخرت میں اللہ سبحان و تعالی کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com

تبصرے